متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سمیت متعدد ممالک کے خلاف اہم اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سمیت متعدد ممالک کے خلاف اہم اعلان کردیا

?️

دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سمیت متعدد ممالک کے خلاف اہم اعلان کرتے ہوئے 12 مئی سے بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال اور سری لنکا پر سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے دوران متحدہ عرب امارات سے بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال اور سری لنکا کے لیے مسافروں کی منتقلی کی اجازت ہوگی، اس فیصلے میں مسافروں کے داخلے کی معطلی میں توسیع بھی شامل ہے جو متحدہ عرب امارات سے قبل 14 دن کے لیے ان چاروں ممالک میں تھے، پابندی میں ان ممالک سے آنے والی ٹرانزٹ پروازیں بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں سمیت چاروں ممالک کے منظور شدہ سفارتی مشن پر آنے والے افراد، سرکاری وفود، کاروباری طیاروں میں سفر کرنے والے افراد، اور گولڈن رہائشی ہولڈرز کو استثنیٰ حاصل ہوگا، انہوں نے کہا کہ تاہم یہ افراد احتیاطی تدابیر سے مشروط ہوں گے جس میں 10 روزہ قرنطینہ اور پی سی آر ٹیسٹ شامل ہے، اتھارٹی کے مطابق مذکورہ ٹیسٹ ہوائی اڈے میں داخل ہونے کے چوتھے اور آٹھویں روز ہوگا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ماہ بھارت سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل متعدد ممالک نے بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی تھی جہاں کورونا سے یومیہ لاکھوں کیسز اور ہزاروں اموات کی اطلاعات ہیں، فلپائن، اٹلی، یو اے ای اور آسٹریلیا نے بھارتی مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

آسٹریلیا نے یہ بھی خبردار کیا کہ جن لوگوں نے سفری پابندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی، انہیں جیل اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزرا سے حلف لے لیا

?️ 22 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی

سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبہ شبوا پر 50 بار بمباری کی

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی جارح اتحاد کے جنگجوؤں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

لندن کے دل میں "جنگ کے بجائے فلاح” کی صدا گونجی۔ سٹارمر حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کی ایک نئی لہر

?️ 8 جون 2025سچ خبریں: ہزاروں برطانوی عوام ہفتے کے روز لندن کی سڑکوں پر

چین امریکہ کے بحرانوں سے کیسے فائدہ اٹھا رہا ہے؟

?️ 7 ستمبر 2026سچ خبریں:مشرق وسطیٰ، یوکرین اور مشرقی ایشیا کے بڑھتے بحرانوں نے امریکہ

اسرائیل اور لبنان جنگ کی تازہ ترین صورتحال

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے اتوار

رمضان، پاکستانیوں کے اتحاد کے مظہر اور صیہونی قابضین کے ساتھ سمجھوتے کو ٹھکرانے کا مہینہ

?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:سال بھر میں پاکستان کے مسلمان کئی قومی اور عوامی تقریبات

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا، نوٹس جاری

?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ

ٹرمپ کے وینزوئلا پر حملے کی اصل وجہ؛صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار نے وینزوئلا کے 1.7 ٹریلین ڈالر مالیت کے تیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے