کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر برطانیہ کے وزیر صحت نے استعفیٰ دے دیا

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر برطانیہ کے وزیر صحت نے استعفیٰ دے دیا

?️

لندن (سچ خبریں) برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہین کاک نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق برطانوی وزیر صحت کا اپنے دفتر کی ساتھی کے ساتھ افیئر چل رہا تھا اور اس دوران انہوں نے ان کا بوسہ لے کر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔

42 سالہ میٹ ہین کاک نے اپنے محکمے میں ایک خاتون کو ٹیکس کے امور کی جانچ کے کام پر مامور کیا تھا اور گزشتہ دنوں ان کی اخبار دی دن میں ان کی مذکورہ خاتون کو گلا لگاتے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تصاویر شائع ہوئی تھیں۔

ہین کاک اس وبائی مرض کے خلاف حکومت کی لڑائی میں عوام کی توجہ کا مرکز رہے ہیں کیونکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر آ کر لوگوں کو وائرس پر قابو پانے کے سلسلے میں سخت ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید کرتے تھے۔

انہوں نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو خلط لکھ کر اپنا استعفیٰ پیش کیا جس میں کہا گیا کہ ہم ان لوگوں کے مقروض ہیں جنہوں نے اس وبائی مرض میں اتنی قربانی دی ہے اور میں نے ہدایات کی خلاف ورزی کرکے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

دوسری جانب جانسن نے جواب میں کہا کہ انہیں استعفیٰ موصول ہونے پر افسوس ہے، انہوں نے لکھا کہ آپ کو اپنی خدمات پر بے حد فخر کرنا چاہیے، میں آپ کے تعاون کا شکرگزار ہوں اور مجھے یقین ہے کہ عوامی خدمت میں آپ کا تعاون ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ دی سن کی جانب سے گزشتہ ماہ شائع کی گئی تصویر میں وزیر صحت کو اپنے دفتر کی ساتھی کا بوسہ لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور یہ تصویر ایک ایسے موقع پر شائع ہوئی تھی جب لوگوں کو اپنے گھر سے باہر کسی دوسرے فرد سے قریبی رابطہ رکھنے پر پابندی عائد تھی۔

ہین کاک نے جمعہ کو معافی نامہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں قبول کرتا ہوں کہ میں نے ان حالات میں سماجی فاصلے کے اصول کی خلاف ورزی کی ہے، میں نے لوگوں کو مایوس کیا ہے اور میں بہت معذرت خواہ ہوں۔

لیکن وزیر صحت کی سرورق پر نمایاں تصاویر شائع کرنے والے برطانیہ کے معروف اخبارات نے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میٹ ہین کاک عہدہ رکھنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مصر نے غزہ میں جنگ بندی کے صحیح وقت کا اعلان کیا

?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:مصری وزارت خارجہ نے بدھ کی رات ایک بیان میں اعلان

صہیونیوں کے نفسیاتی حالات کی رپورٹ

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں الاقصیٰ طوفان

ملکی توانائیوں پر توجہ دے کر پابندیوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ

سپریم کورٹ: عمران خان کیخلاف جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج

?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی

روس نے یوکرین میں اپنے ایک تہائی فوجیوں کو کھویا

?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی ملٹری انٹیلی جنس نے آج اتوار کو کہا کہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 686 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 15 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران زبردست

غزہ کے خلاف صیہونیوں کی تازہ ترین جارحیت

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونیوں نے غزہ کے شمالی علاقوں پر توپ خانے اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے