🗓️
لندن (سچ خبریں) ایک طرف جہاں دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت سے جاری ہے وہیں برطانیہ نے تعصب کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا تھا جس کے تحت پاکستان سے آنے والوں کا کورونا ٹیسٹ منفی ہونا چاہیے تھا اور صرف وہی لوگ پاکستان سے برطانیہ سفر کرسکتے تھے جو برطانوی یا آئرش شہریت کے حامل ہوں لیکن اب ایک بار پھر برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک اور بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے پاکستان کے خلاف ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کو 21 ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔
برطانوی حکومت کے مطابق دہشتگردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مسائل سے دوچار ملک خطرہ ہیں، منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی معاونت جیسے مسائل سے دوچار ممالک کو فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔
برطانوی حکومت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ناجائز رقوم کا تبادلہ جاری ہے، برطانیہ میں منی لانڈرنگ اینڈٹیررسٹ فنانسنگ ریگولیشن 2021مارچ میں نافذ ہوا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا اور پاکستان کے علاوہ فلپائن، کینیا اور بنگلادیش کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
برطانوی حکام کے مطابق 9 اپریل سے برطانیہ میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو دس روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا، اطلاق ان مسافروں پر بھی ہوگا جو ٹرانزٹ فلائٹ پر ان ممالک جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
یمن میں 8 سالہ تباہی کے نتیجے میں 210 بلین ڈالر کا نقصان
🗓️ 29 مارچ 2023خبریں:صیہونییمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ نے ایک بیان جاری کیا جس میں
مارچ
ڈالر پھر مہنگا،روپے کی قدر میں کمی
🗓️ 24 اگست 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ایف اے پی کے ڈیٹا کے مطابق روپیہ آج
اگست
وزیر اعظم سے ملاقات کافی اچھی رہے اس کے نتائج اچھے ہوں گے:جہانگیر ترین
🗓️ 3 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین
مئی
شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی نئی تفصیلات سامنے آئیں
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:ما خفی اعظم پروگرام میں صیہونی حکومت کی فوج کے ہاتھوں
مئی
ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کئے مگر ان پر تنقید کی گئی،چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ
🗓️ 8 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ اپنے
اپریل
واٹس ایپ پر اے آئی وائس چیٹ بوٹ متعارف کرائے جانے کا امکان
🗓️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب
ستمبر
غزہ میں جنگ بندی نے اسرائیلی فوج کو اپنی لپیٹ میں لیا: فلسطینی
🗓️ 23 مئی 2024سچ خبریں: سیاسی تجزیہ نگار توفیق طعمہ نے اس بات پر زور دیا
مئی
غزہ سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے پر الجولانی کا ردعمل
🗓️ 11 فروری 2025 سچ خبریں:شام پر قابض دہشت گردوں کے رہنما احمد الشرع نے
فروری