مزاحمتی محاذ ایران اور شہید قاسم سلیمانی جیسے شہداء کا مرہونِ منت ہے:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل

مزاحمتی محاذ ایران اور شہید قاسم سلیمانی جیسے شہداء کا مرہونِ منت ہے:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل

?️

سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل، شیخ نعیم قاسم نے منبر القدس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کی 75 سالہ ناکامیوں اور مزاحمتی محاذ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار کو نمایاں کیا، انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست 75 برس سے غزہ اور قدس پر قابض ہے لیکن آج تک فلسطین کی سرزمین کا ایک انچ بھی مکمل طور پر اپنے قبضے میں نہیں لے سکی۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ جیسی مزاحمتی کارروائیاں اس حقیقت کو واضح کرتی ہیں کہ اسرائیل ایک شدید وجودی بحران سے دوچار ہے، انہوں نے فلسطینی عوام کو افسانوی اور مثالی قوم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سرزمین پر باقی رہنے کے لیے عظیم قربانیاں دے چکے ہیں، جن میں 50 ہزار سے زائد شہداء، نسل کشی، اور شدید بھوک و افلاس شامل ہیں، لیکن وہ اب بھی اللہ کی نصرت پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم نے قدس کے راستے میں بے شمار عظیم شہداء پیش کیے ہیں، اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اے قدس! ہم اپنے عہد پر قائم ہیں،حزب اللہ ہمیشہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔
نعیم قاسم نے واضح کیا کہ صہیونی دشمن صرف فلسطین کو صفحۂ ہستی سے مٹانا نہیں چاہتا، بلکہ غزہ اور مغربی کنارے کے رہائشیوں کو جبری طور پر بےدخل کر کے اردن، مصر، شام اور لبنان جیسے ہمسایہ ممالک کی زمینوں پر قبضہ کرنا اس کا اگلا ہدف ہے۔ دشمن پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی مرضی سے قابو میں لینا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کا انسان دوستی اور آزادی کا دعویٰ ایک فریب ہے، اور اس کا چہرہ بےنقاب ہو چکا ہے۔ خدا نے ہمیں امام خمینی کی نعمت عطا کی، جنہوں نے یومِ قدس اور فلسطینی کاز کے لیے امت مسلمہ کو متحد ہونے کا پیغام دیا۔ آج امام خامنہ‌ای کی قیادت میں محورِ مزاحمت پوری قوت کے ساتھ صہیونی سازشوں کے خلاف صف آرا ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ محورِ مزاحمت کا وجود ان عظیم شہداء کا مرہونِ منت ہے جنہوں نے اس راہ میں جان دی۔ خاص طور پر شہید حاج قاسم سلیمانی اور شہید سید ابراہیم رئیسی جیسے رہنماؤں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ مزاحمت کی بھرپور حمایت کی ہے، اور محورِ مزاحمت ایران کا احسان مند ہے۔
نعیم قاسم کے مطابق حزب اللہ نے غزہ کی حمایت میں ہمیشہ آگے بڑھ کر کردار ادا کیا ہے، اور سید حسن نصراللہ و سید ہاشم صفی الدین جیسے رہنما اس راہ میں قربان ہوئے ہیں، اسرائیل آج تک لبنان میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ہم نہ تو قبضے کو قبول کریں گے اور نہ ہی اپنے قیدیوں کو تنہا چھوڑیں گے۔
آخر میں انہوں نے انصاراللہ یمن کے رہنما اور یمنی عوام کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یمنی قوم نے فلسطین کے دفاع میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ان کی حمایت اسلامی دنیا کے دیگر ممالک کے لیے ایک واضح دلیل ہے کہ اگر وہ چاہیں تو فلسطین کی مدد کر سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایران اور عراق کے تعلقات پر امریکی میگزین کی اشتعال انگیز رپورٹ، نئی پابندیوں کی دھمکی  

?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے قریب سمجھی جانے والی میگزین فارن

گن کنٹرول کے سخت قوانین کے لیے امریکی عوام کی حمایت

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:CNN اور SSRS انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے مشترکہ طور پر

نوجوان فلسطینی صہیونی فوجیوں کی گولی کا نشانہ بنا

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:      فلسطینی ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کی صبح

عالمی معیشت پر یوکرین جنگ کے اثرات

?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم او ای سی ڈی نے

اسرائیلی جیل میں فلسطینی جوان کی شہادت پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا

?️ 23 جولائی 2021غزہ (سچ خبریں) اسرائیلی جیل میں فلسطینی جوان کی شہادت پر انسانی

ایران برکس میں شمولیت کے لیے ایک اچھا امیدوارہے: لاوروف

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:  روس کے وزیر خارجہ نے تہران وقت کے مطابق منگل کی

سلیوان کا سعودی عرب کا دورہ بے نتیجہ رہا

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ہفتے کے روز

حقانی کی مصر، سوڈان اور فلسطین کے علماء کے ساتھ گفتگو

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:      طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے