یہودیوں کے مذہبی رہنما نے اسرائیل کے خلاف بڑا بیان دیتے ہوئے اس کی نابودی کی امید ظاہر کردی

یہودیوں کے مذہبی رہنما نے اسرائیل کے خلاف بڑا بیان دیتے ہوئے اس کی نابودی کی امید ظاہر کردی

?️

تل ابیب (سچ خبریں) یہودیوں کے مذہبی رہنما یسرول ڈیوڈ ویس  نے اسرائیل کے خلاف بڑا بیان دیتے ہوئے اس کی نابودی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کے خلاف جاری دہشت گردی کو روکنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ اسرائیل کا خاتمہ اور اس کی نابودی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیٹیوری کارٹا یہودیوں کا ایک گروہ ہے جس کا خیال ہے کہ فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کا صرف ایک ہی راہ حل ہے اور وہ اسرائیل کا خاتمہ ہے۔

کارٹا گروہ کے مذہبی رہنما اور ربی یسرول ڈیوڈ ویس نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ لوگ اسرائیل کی تباہی کو ضروری کیوں سمجھتے ہیں۔

آپ کو ایسا کم ہی دیکھنے کو ملے گا کہ کوئی یہودی مذہبی رہنما فلسطین کا پرچم اپنی جیکٹ پر لگائے لیکن کارٹا ایسا کرتے ہیں۔

یہ ہاریڈی یہودیوں کا ایک مکتب ہے جس کے نام کا معنی ہوتا ہے، شہر کے محافظ، یہاں شہر سے مقصد بیت المقدس یا یورشلم ہے، یہودیوں کے اس گروہ نے حماس اور ایران کی طرح اسرائیل کے غیر قانونی وجود کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

گروہ کے سینئر ربی ویس کا کہنا ہے کہ صیہونیزم، یہودی مذہب سے لیا گیا ہے جو انتہا پسندی اور قوم پرستی کی مادی شکل میں بدل گیا ہے، یہ ان افراد کے لئے غیر قابل قبول ہے جو اللہ کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، اس نظریہ کو مضبوط بنانے کے لئے وہ اللہ کو ہی درمیان سے ہٹا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبروں نے ہمیں خبردار کیا تھا کہ ہمیں اس سرزمین فلسطین سے نکال دیا جائے گا اور 2 ہزار سال پہلے معبد یا ہیکل سلیمانی کو توڑنے کے ساتھ ہی ایسا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مجموعی طورپر نہیں لوٹنا چاہئے تھا، یہ ایک الہی جلا وطنی ہے اور ہمیں اس قوم کے خلاف بغاوت نہیں کرنا چاہئے تھا، جہاں ہم رہتے ہیں۔

گروہ کے سینئر ربی ویس کا کہنا ہے کہ ہمیں وفادار شہری بن کر رہنا چاہئے اور اس ملک کی بھلائی کے دعا کرنی چاہئے جو ہمارا میزبان ہے، ہمیں جلاوطنی ختم کرنے کے لئے کوئی کوشش نہيں کرنی چاہئے۔

کارٹا گروہ کا کہنا ہے کہ ان کی مذہبی کتاب توریت میں ایسا ہی لکھا ہے اور فلسطین سے یہودیوں کی جلا وطنی، اللہ کے حکم کے مطابق تھی، وہ لوگوں سے اپیل کرتے ہيں کہ انہيں ایک یہودی اور ایک صیہونی کے درمیان فرق کو سمجھنا چاہئے۔

مشہور خبریں۔

مراکش کے نمائندے نے ملک کو تقسیم کرنے کی سامراجی سازش سے خبردار کیا

?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:   مراکش کی پارلیمنٹ کے رکن نبیلہ منیب نے ملک کو

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی ملاقات

?️ 30 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی

دنیا کے 100 شہروں میں غزہ کی حمایت میں بھوک ہڑتال کا اعلان

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: عوامی تحریک برائے حمایت غزہ نے اعلان کیا ہے کہ

فرانسیسی سائنسدان کے امریکہ میں داخلے پر پابندی؛ وجہ؟

?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: فرانسیسی حکومت نے ایک فرانسیسی سائنسدان کے سفری پابندی پر افسوس

وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

?️ 26 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت بنانے کے اعلان

کولمبیا کے صدر پیٹرو کا ٹرمپ کو سخت انتباہ

?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: کولمبیا کے صدر گوسٹاوو پیٹرو نے امریکہ کی ممکنہ دھمکیوں پر

پنجاب اسمبلی کا وفاق پر فنڈز روکنے، گندم کی درآمد کی اجازت نہ دینے کا الزام

?️ 20 اکتوبر 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی نے وفاقی حکومت کی جانب سے 176 ارب

شفاف انتخابات ایک چیلنج ہے

?️ 25 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} قوم کو اس وقت مجلس شوریٰ کے ایوانِ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے