?️
تل ابیب (سچ خبریں) یہودیوں کے مذہبی رہنما یسرول ڈیوڈ ویس نے اسرائیل کے خلاف بڑا بیان دیتے ہوئے اس کی نابودی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کے خلاف جاری دہشت گردی کو روکنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ اسرائیل کا خاتمہ اور اس کی نابودی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیٹیوری کارٹا یہودیوں کا ایک گروہ ہے جس کا خیال ہے کہ فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کا صرف ایک ہی راہ حل ہے اور وہ اسرائیل کا خاتمہ ہے۔
کارٹا گروہ کے مذہبی رہنما اور ربی یسرول ڈیوڈ ویس نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ لوگ اسرائیل کی تباہی کو ضروری کیوں سمجھتے ہیں۔
آپ کو ایسا کم ہی دیکھنے کو ملے گا کہ کوئی یہودی مذہبی رہنما فلسطین کا پرچم اپنی جیکٹ پر لگائے لیکن کارٹا ایسا کرتے ہیں۔
یہ ہاریڈی یہودیوں کا ایک مکتب ہے جس کے نام کا معنی ہوتا ہے، شہر کے محافظ، یہاں شہر سے مقصد بیت المقدس یا یورشلم ہے، یہودیوں کے اس گروہ نے حماس اور ایران کی طرح اسرائیل کے غیر قانونی وجود کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
گروہ کے سینئر ربی ویس کا کہنا ہے کہ صیہونیزم، یہودی مذہب سے لیا گیا ہے جو انتہا پسندی اور قوم پرستی کی مادی شکل میں بدل گیا ہے، یہ ان افراد کے لئے غیر قابل قبول ہے جو اللہ کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، اس نظریہ کو مضبوط بنانے کے لئے وہ اللہ کو ہی درمیان سے ہٹا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیغمبروں نے ہمیں خبردار کیا تھا کہ ہمیں اس سرزمین فلسطین سے نکال دیا جائے گا اور 2 ہزار سال پہلے معبد یا ہیکل سلیمانی کو توڑنے کے ساتھ ہی ایسا ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مجموعی طورپر نہیں لوٹنا چاہئے تھا، یہ ایک الہی جلا وطنی ہے اور ہمیں اس قوم کے خلاف بغاوت نہیں کرنا چاہئے تھا، جہاں ہم رہتے ہیں۔
گروہ کے سینئر ربی ویس کا کہنا ہے کہ ہمیں وفادار شہری بن کر رہنا چاہئے اور اس ملک کی بھلائی کے دعا کرنی چاہئے جو ہمارا میزبان ہے، ہمیں جلاوطنی ختم کرنے کے لئے کوئی کوشش نہيں کرنی چاہئے۔
کارٹا گروہ کا کہنا ہے کہ ان کی مذہبی کتاب توریت میں ایسا ہی لکھا ہے اور فلسطین سے یہودیوں کی جلا وطنی، اللہ کے حکم کے مطابق تھی، وہ لوگوں سے اپیل کرتے ہيں کہ انہيں ایک یہودی اور ایک صیہونی کے درمیان فرق کو سمجھنا چاہئے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں
?️ 31 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی وزارتِ خزانہ نے ایک نئے اقدام کے تحت ایران کے
جنوری
جی 7 اجلاس کے بعد چین اور انگلینڈ کے درمیان سرد تعلقات
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے این ٹی وی نے اپنے ایک مضمون میں لکھا
مئی
بشار الاسد کی حکومت کے زوال پر شام کے سابق صدارتی میڈیا آفس کے سربراہ کا متنازعہ بیان
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:شام کے سابق صدارتی میڈیا آفس کے سربراہ کامل صقر نے
جنوری
سوڈانی ریپڈ ایکشن فورسز جنگ بندی کے لیے تیار
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان کی ریپڈ ایکشن فورسز کے سیاسی مشیر نے اعلان کیا
اپریل
فلسطینی استقامت کی حمایت جہاد کی اہم ترین علامتوں میں سے ایک: حسن نصراللہ
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
اپریل
فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصنوعی ذہانت کا استعمال:امریکی اخبار کا اعتراف
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ
اپریل
امریکہ نے تمام افغان شہریوں کے لیے ویزے بند کر دیے
?️ 29 نومبر 2025 امریکہ نے تمام افغان شہریوں کے لیے ویزے بند کر دیے
نومبر
شیخ حسینہ کے ایک لفظ نے ان کے 16 سالہ اقتدار کو کیسے مٹی میں ملا دیا؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: 16 سال سے اقتدار میں رہنے والی بنگلہ دیش کی
اگست