مریم کے ساتھ نہیں چل سکتا:چوہدری نثار علی خان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ چلنے کو تیار ہوں۔مریم نواز کے ساتھ نہیں چل سکتا۔

بچوں کے پیچھے ہاتھ جوڑ کر کھڑا نہیں ہو سکتا۔انہوں نے نیا بٹ چاکرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 2018 کے انتخابات میں کیا ہوا اس کی وجہ کچھ اور تھی پھر کبھی بتاؤنگا۔

ن لیگ نے ٹکٹ نہیں دیا اس پر پھر کبھی بات کروں گا۔نواز شریف کا بے نظیر کے خلاف بیانیہ تھا کہ عورت حکمران نہیں بن سکتی وہ بیانیہ نواز شریف کی بیٹی پر لاگو کیوں نہیں۔چوہدری نثار نے کہا اب بھی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں۔اگر کوئی سمجھتا ہے کہ بوڑھا ہو گیا ہوں تو دوڑ لگا کر دیکھ لے۔اگر میں ریٹائر ہوا تو میری سیٹ پر میرا بیٹا آئے گا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ ملک انتہائی نازک موڑ پر رہے اور ہم ایک دوسرے کے گریبان پکڑ رہے ہیں۔سیاست میں گالم گلوچ عام ہو گئی ہے،کھائی کے بالکل کنارے پر پہنچ گئے ہیں۔جو لوگ آج مشرف کا جھنڈا اٹھا رہے ہیں، پہلے بینظیر کے نعرے لگاتے تھے۔بعد میں یہ مشرف کے ہو گئے اور آج عمران خان کے ساتھ ہیں۔ عوام کی خدمت میری سیاست کا مرکز و محور ہے ، پہلے بھی عوام کے ووٹ کی طاقت اور اللہ کے خصوصی کرم کی بدولت الیکشن جیتا ،آئندہ بھی عوام کی محبت اور ووٹ کی طاقت سے جیت کر عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھوں گا ،آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا ، میدان سے بھاگنے والا نہیں ،میدان میں کھڑا رہوں گا ، الیکشن ایک ماہ بعد ہوں یا ایک سال بعد ،انتخابات میں حصہ لوں گا ،میں اب بھی اپنے بیانیے پر قائم ہوں اور ہمیشہ قائم رہوں گا ، عمران خان سے پچاس سالہ پرانی دوستی ہے ،لیکن دوستی کی خاطر پی ٹی آئی میں شامل ہوکر اس جماعت کے خلاف بات نہیں کرسکتا جس کی میں نے آبیاری کی ، کبھی انتقام کی سیاست نہیں کی ،عوام کی محبت کا ہمیشہ مقروض رہوں گا ۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ: شہباز گل نے اپوزیشن کو ایک بار پھر الیکشن ریفارم کی دعوت دے دی

?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ الیکشن سے متعلق یوسف رضا گیلانی کی

برطانیہ میں فلسطین حامیوں کی گرفتاریوں میں چھ گنا  اضافہ

?️ 20 دسمبر 2025برطانیہ میں فلسطین حامیوں کی گرفتاریوں میں چھ گنا  اضافہ برطانیہ میں

اعرجی اور الشطری کے عراقی وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار ہونے کی کیا وجوہات ہیں؟

?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: شوان محمد طہ، کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اور عراق کی

یمن کے شہر صعدہ میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

?️ 6 فروری 2026یمن کے شہر صعدہ میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ یمن

اسرائیل نے لبنان کے کئی دیہات مسمار کر دیے ہیں: سی ان ان

?️ 26 اپریل 2026 سچ خبریں:امریکی نیوز چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے

سعودی عرب ہمارا دوست ہے: صیہونی جنرل

?️ 1 مئی 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت کی عبوری فوج کے اعلیٰ کمانڈروں میں سے

آٹھ دن کے لیے خلا میں جانے والے خلاباز 9 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچ گئے

?️ 20 مارچ 2025سچ خبریں: محض آٹھ دن کے لیے خلا میں جانے والے دو

اسحاق ڈار کی ہنگری کے وزیر خارجہ سے ملاقات، کثیر جہتی فورمز پر مشترکہ مفادات پر اتفاق

?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے