?️
سچ خبریں: محض آٹھ دن کے لیے خلا میں جانے والے دو خلاباز 9 ماہ بعد زمین پر باحفاظت واپس پہنچ گئے، دونوں کو میڈیکل چیک اپ کے لیے خصوصی وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق بوچ ولمور اور سنی ولیمز امریکا کے مقامی وقت کے مطابق 18 مارچ کی شب فلوریڈا کے ساحل پر پہنچے۔
دونوں خلابازوں کے ساتھ ایک امریکی اور روسی خلاباز بھی زمین پر واپس آئے ہیں۔
چار خلابازوں کو اسپیس ایکس کا ڈریگن کیپسول لے کر زمین پر پہنچا، انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر پھنس جانے والے خلاباز جوڑے کے زمین پر اترنے کے مناظر کو امریکا کے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے براہ راست دکھایا۔
دونوں خلابازوں کو زمین پر اترتے ہی اسٹریچر پر ڈال کر حفاظتی جگہ پر منتقل کردیا گیا اور دونوں نے پریس کانفرنس نہیں کی۔
عام طور پر خلا میں جانے والے خلاباز واپسی پر پریس کانفرنس کرتے ہیں، تاہم خلائی اسٹیشن پر 9 ماہ تک پھنس جانے والے خلابازوں نے زمین پر واپسی پر کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔
دونوں خلابازوں کو کافی کمزور حالت میں دیکھا گیا، تاہم ناسا حکام نے بتایا کہ دونوں خلاباز صحت مند ہیں لیکن انہیں زمین کی زندگی یا کشش ثقل کو اپنانے میں کچھ وقت لگے گا۔
بوچ ولمور اور سنی ولیمز جون 2024 میں بوئنگ کے اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ کی اولین انسان بردار پرواز کے ذریعے خلائی اسٹیشن پہنچے تھے مگر خلائی جہاز میں فنی خرابی کے باعث وہ اسٹیشن پر ہی رکنے پر مجبور ہو گئےتھے اور اب انہیں 9 ماہ بعد زمین پر واپس لایا گیا۔


مشہور خبریں۔
روس کا مغربی ممالک پر یوکرین جنگ کو طول دینے کا الزام
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:روس کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین
جولائی
ٹرمپ امن کونسل کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شدت آئی ہے: حماس
?️ 21 فروری 2026سچ خبریں:حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی
فروری
ہالینڈی محقق کی 3 دن پہلے ترکی میں آنے والے خوفناک زلزلے کی پیش گوئی!
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:ہالینڈ کے ایک محقق نے ترکی اور شام میں آنے والے
فروری
احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں سے اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لے لیا
?️ 13 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے
اگست
مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی تیاری شروع کر دی گئی
?️ 22 مارچ 2021میڈرڈ(سچ خبریں)ایک ہسپانوی کمپنی نے مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی
مارچ
مقبوضہ جموں وکشمیر،بھارت میں 6 ماہ میں 3ہزار سے زائد گھر مسمار ، 27ہزار لوگ بے گھر
?️ 23 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
اکتوبر
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں بھارت کا ہاتھ
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کی
جون
پوپ: امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ ناانصافی پر مبنی تھی
?️ 6 جون 2026سچ خبریں: پوپ لیو چہاردہم نے اپنے اسپین کے دورے کے دوران
جون