بنگلہ دیشی پاسپورٹ میں تبدیلی کا معاملہ، وزارت خارج نے تنازع کے بعد وضاحت پیش کردی

بنگلہ دیشی پاسپورٹ میں تبدیلی کا معاملہ، وزارت خارج نے تنازع کے بعد وضاحت پیش کردی

🗓️

ڈھاکا (سچ خبریں) حال ہی میں بنگلہ دیش نے اپنے پاسپورٹ میں نئی تبدیلی کرتے ہوئے اسرائیل کے سوا والے الفاظ ہٹا دیئے جس کے بعد ایک شدید تنازع پیدا ہوگیا اور بنگلہ دیش پر سخت تنقید کی جانے لگی جس کے بعد بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے اور ان کی پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے 23 مئی کو فیس بک پوسٹ کے ذریعے حال ہی میں اپنے الیکٹرانک پاسپورٹ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد شروع ہونے والے تنازع پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کھل کر بات کی۔

طویل پوسٹ میں واضح کیا گیا کہ پاسپورٹ کی سامنے آنے والی تصاویر کے بعد سے لوگ الجھاؤ (کنفیوژن) کا شکار ہیں لیکن حکومت یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ بنگلہ دیش کی مشرق وسطیٰ کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ پاسپورٹ میں ’اسرائیل کے سوا‘ لکھے گئے الفاظ کو ہٹائے جانے کا مقصد فلسطین کی حمایت سے ہاتھ اٹھانا یا اسرائیلی سفر پر عائد پابندیاں ختم کرنا نہیں ہے۔

بیان کے مطابق لوگوں میں بنگلہ دیشی خارجہ پالیسی کے تبدیل کیے جانے سے متعلق پریشانی اس وقت شروع ہوئی جب اسرائیلی دفتر خارجہ کے ایشیا کے حوالے سے ایک سفارت کار نے بنگلہ دیشی پاسپورٹ کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے غلط دعویٰ کیا۔

جس پر بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کی جانب سے واضح کیا کہ ان کی حکومت آزاد فلسطین کی حمایت جاری رکھے گی اور اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، البتہ عالمی معیارت کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسرائیل سے متعلق جملے کو پاسپورٹ سے ہٹایا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے بیان سے قبل حکومت پر اسرائیل سے متعلق پالیسی تبدیل کیے جانے پر سخت تنقید کی جا رہی تھی۔

بنگلہ دیشی پاسپورٹ میں تبدیلی کی پوسٹ سب سے پہلے اسرائیلی وزارت خاجہ کے عہدیدار نے کی تھی—اسکرین شاٹ
بنگلہ دیشی حکومت پر اس وقت تنقید شروع ہوئی جب کہ 22 مئی کو اسرائیلی وزارت خارجہ کے عہدیدار گلاڈ کوہن نے بنگلہ دیشی پاسپورٹ کی پرانی اور نئی تصاویر شیئر کی تھیں۔

پاسپورٹ کی پرانی تصویر میں واضح طور پر لکھا ہوا پڑھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ پاسپورٹ اسرائیل کے سوا تمام ممالک میں قابل قبول ہے، جب کہ نئی تصویر میں یہ پڑھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ پاسپورٹ تمام ممالک کے سفر کے لیے قابل قبول ہے۔

اسرائیلی عہدیدار نے مذکورہ تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بنگلہ دیش نے اسرائیل پر سفری پابندیاں ختم کردیں، ساتھ ہی انہوں نے دونوں ممالک کو عوام کی بہتری کے لیے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی اپیل بھی کی تھی۔

بنگلہ دیشی پاسپورٹ کی نئی تصاویر سامنے آنے کے بعد حکومت پر سخت تنقید کی جا رہی تھی، جس کے بعد حکومت نے وضاحتی بیان جاری کیا۔

علاوہ ازیں ترک خبر رساں ادارے انادولو سے بات کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمیمن نے واضح کیا کہ پاسپورٹ سے اسرائیل کے سوا کے الفاظ ہٹانے کا فیصلہ 6 ماہ قبل ہی کیا گیا تھا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی تبدیل ہوئی ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ قدم بنگلہ دیش کی فلسطین سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گا اور حکومت فلسطین کی حمایت کو جاری رکھے گی۔

مشہور خبریں۔

ہم غزہ کی حمایت کے لیے کئی محاذوں پر لڑنے کے لیے تیار ہیں: انصار اللہ

🗓️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: یمنی عوام امریکی دشمن کی دھمکیوں اور وحشیانہ حملوں کی

امارات کی پالیسیوں سے امریکہ نا مطمئن؛ وجہ؟

🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے قیام کے بعد، امریکہ اسے تسلیم کرنے

خدا کی قسم یمن میں سعودیوں اور اماراتی عوام کا غرور کچل دیا گیا: سید عبدالملک الحوثی

🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں:  یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی

بھارت،افغانستان کے حالات میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتا ہے: وزیر خارجہ

🗓️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے

حزب اللہ اور انصاراللہ قدس کو آزاد کرانے آ رہے ہیں:ٹویٹر صارفین

🗓️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:ٹویٹر کے عرب صارفین نے مقبوضہ علاقوں کی موجودہ صورتحال اور

اسرائیل کا ایک اور جھوٹ سامنے آیا ؟

🗓️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:القسام بٹالینز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا ہے

نور مقدم قتل کیس میں استغاثہ کی جانب سی سی ٹی وی فوٹیج کو پیش کیا

🗓️ 9 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) نورمقدم قتل کیس میں استغاثہ نے جائے وقوع کی

قومی اسمبلی کے 24 حلقوں میں مسترد شدہ ووٹ جیت کے مارجن سے زیادہ رہنے کا انکشاف

🗓️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)قومی اسمبلی کے کم از کم 24 حلقوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے