پیریس (سچ خبریں) فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سے کہا ہے کہ وہ این ایس او گروپ کی طرف سے تیار کردہ پیگاسوس سسٹم کے ذریعے عالمی شخصیات کی جاسوسی کی وضاحت طلب کی ہے۔
فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کو ٹیلیفون کیا جس میں انہیں کہا کہ فرانس کو جاسوسی پروگرام اور اسرائیل کی خفیہ سراغ رسانی کی سرگرمیوں پر تشویش ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل 12 کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں جاسوسی پروگرام پر کافی دیر تبادلہ خیال ہوا۔
ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو اس وقت ٹیلی فون کیا جب فرانس کی ایک غیر سکاری تنظیم فروبیڈن اسٹوریز کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پیگاسوس کے ذریعے جن عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کی گئی اور ان کا ڈیٹا چوری کیا گیا ان میں فرانسیسی صدر عمانوئل میکروں بھی ہوسکتے ہیں۔
فرانسیسی اخبارلی مونڈے کے مطابق مغرب کے مفادات کے لیے فرانسیسی صدر کی جاسوسی کا امکان موجود ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت عالمی سطح پر اسرائیل کا ایک جدید ترین جاسوسی پروگرام پیگاسوس زیر بحث ہے جس کی مدد سے مبینہ طور پر ہزاروں مشاہیر، سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے موبائل ڈیٹا تک رسائل حاصل کرکے ان معلومات چوری کی گئیں۔