🗓️
تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے ایک سابق ریٹائرڈ جنرل نے غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی اور شدید بمباری کے باوجود ناکامی کے بارے میں اہم اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں اپنی پوری طاقت استعمال کرتے ہوئے بمباری کی لیکن اس کے باوجود وہ حماس کے میزائل روکنے میں بری طرح سے ناکام رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے ایک سابق ریٹائرڈ جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بمباری کرکے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے مگر اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے میزائل روکنے میں ناکام رہا ہے۔
سابق اسرائیلی جنرل یتزحاق بریک نے فوجی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظریہ ناکام رہا ہے کہ صرف فضائی طاقت سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
بریک نے خبر دار کیا کہ اسرائیل کو ایک ایسے حالات کا سامنا ہے جو کسی المیے کی شکل اختیار کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جنرل بریک نے سنہ 1973ء کی مصر اور شام کی اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران خفیہ کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہم 11 روز کی تباہ کن بمباری کے باوجود میزائل حملے روکنے ناکام رہے ہیں تو ہم کئی محاذوں پر جنگ کو کیسے جیت سکتے ہیں۔
جنرل یتزحاک بریک نے کہا کہ اسرائیل کو ناقابل تصور تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے دو ہفتے غزہ کی پٹی پر بمباری کی مگر وہ حماس کو میزائل حملوں سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
اقتدار چاہئے ہوتا تو اہم ترین وزارتوں کو نہ چھوڑتا
🗓️ 15 جنوری 2024واہ کینٹ: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر چو ہدی نثار علی خان نے کہا
جنوری
صہیونی وزیر تعلیم کے مشیر ہلاک
🗓️ 15 اگست 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو صہیونی حکومت کے وزیر تعلیم
اگست
کیا TikTok کی مقبولیت امریکی طاقت کے سینے میں خنجر ہے؟
🗓️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:میڈیا اور مواصلاتی پروگراموں کی دنیا میں، ٹک ٹاک، دنیا کے
مارچ
ترجمان پاک فوج کی باتیں ریاست اور عوام کے تعلق کے لیے درست نہیں، رؤف حسن
🗓️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے
مئی
عالمی برادری سعودیوں کو مزید جرائم کرنے کی ترغیب دلارہی ہے: انصار اللہ
🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ کے ترجمان نےجارح سعودی اتحاد کے ہاتھوں
دسمبر
بائیڈن ایران کے خلاف ڈیٹرنس پیدا کرنے میں ناکام:گلوبل ٹائمز
🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:سینئر تجزیہ کاروں نے امریکی صدر کے پہلے دورہ مغربی ایشیا
جولائی
امریکہ نے اپنے جنگجو کے بارے میں سچ کو چھپایا
🗓️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
دسمبر
امریکی صنعت کو مشکلات کا سامنا
🗓️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کردہ نئے محصولات نے
اپریل