صیہونی حکومت کا آنروا کے ساتھ تعاون کا خاتمہ: غزہ میں انسانی بحران کا خطرہ

صیہونی حکومت کا آنروا کے ساتھ تعاون کا خاتمہ: غزہ میں انسانی بحران کا خطرہ

?️

سچ خبریں:اسرائیلی حکومت نے آنروا کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے غزہ میں انسانی بحران کا خدشہ شدت اختیار کر گیا ہے، لاکھوں فلسطینیوں کی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی آنروا کے ساتھ طے شدہ معاہدہ منسوخ کرنے کی اطلاع دی، یہ معاہدہ اس تنطیم کو فلسطین میں امدادی، تعلیمی اور صحت کی خدمات فراہم کرنے کا اختیار دیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اب تک کتنے فلسطینی رفح چھوڑ چکے ہیں؟آنروا کی رپورٹ

آنروا پر الزام

اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاتس نے آنروا پر 7 اکتوبر 2023 کے حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے، یاد رہے کہ 1967 میں اسرائیل اور آنروا کے درمیان یہ معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت آنروا مغربی کنارے، غزہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں خدمات فراہم کر رہی تھی۔

انسانی امداد کی ممکنہ تباہی

اسرائیلی فیصلے سے انسانی امداد کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، آنروا کے ترجمان جوناتھن فاولر کے مطابق، اس فیصلے پر عملدرآمد ہونے کی صورت میں غزہ میں انسانی امدادی نظام کو نقصان پہنچے گا۔

آنروا کے میڈیا مشیر عدنان ابو حسنه نے کہا کہ اسرائیل کے اس فیصلے کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔

آنروا کی خدمات کا متبادل نہیں

یونیسف کے ترجمان کاظم ابو خلف نے کہا کہ آنروا کی خدمات کے بغیر فلسطینی عوام کے لیے تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتیں متاثر ہوں گی، آنروا 300000 سے زائد طلبا کو تعلیم اور غزہ بھر میں صحت کی خدمات فراہم کرتی ہے جس کا کوئی متبادل موجود نہیں۔

فلسطینی عوام اور حماس کا ردعمل

حماس نے اس فیصلے کو فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کو مٹانے کی کوشش قرار دیا، حماس نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ اس فیصلے کو روکا جائے، فلسطینی حکومت کے ترجمان اسماعیل ثوابته نے اسے اسرائیل کا نیا جرم قرار دیا۔

اقوام متحدہ کی ذمہ داری

ثوابته نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو عالمی ادارے سے خارج کیا جائے اور امریکہ کو اس فیصلے کی مکمل حمایت کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

مزید پڑھیں: رفح میں صیہونی جارحیت کے خلاف ورلڈ فوڈ پروگرام کی وارننگ

اسرائیلی پارلیمنٹ کنسٹ نے آنروا کی سرگرمیوں پر پابندی لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کے عملے کے کچھ ارکان 7 اکتوبر کے حملوں میں شامل تھے۔

آنروا کی تردید

آنروا نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور اقوام متحدہ نے اسے غیر جانبدار قرار دیا ہے، آنروا دسمبر 1949 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعے قائم کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج بعد دوپہر وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا:فواد چوہدری

?️ 31 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ

ہمیں 8 اکتوبر کو حماس کی شرائط کو قبول کرنا چاہیے تھا: موساد

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ سوروگیم کی خبر کے مطابق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 747 کیسز سامنے آئے ہیں

?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)

جنین میں استقامتی شوٹنگ آپریشن، مسجد الاقصی پر صیہونی حملہ

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:گذشتہ شام استقامتی جنگجوؤں نے جنین کے مغرب میں صہیونی بستی

یمنی عوام کا ٹرمپ کو خطاب

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی حمایت اور تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کے

عوام لاس اینجلس کی آگ کا موازنہ غزہ کی تباہی سے کیوں کررہی ہے ؟

?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: لاس اینجلس میں آتشزدگی کے آغاز کے بعد سے، سائبر

صومالیہ میں الشباب کا بڑا حملہ، متعدد فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 3 اپریل 2021صومالیہ (سچ خبریں)  صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب نے فوجی اڈوں

میں حماس کی قید میں اسرائیل سے زیادہ محفوظ تھی؛سابق صیہونی خاتون قیدی

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:حماس کی قید سے رہائی پانے والی اسرائیلی خاتون میا شیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے