🗓️
کابل (سچ خبریں) افغانستان کی وزارت دفاع نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سینکڑوں طالبان کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابل حکومت نے اعلان کیا ہے کہ افغان فورسز اور شہریوں نے مختلف صوبوں میں حالیہ کارروائیوں کے دوران سینکڑوں طالبان ارکان کو ہلاک اور ان کا گولہ بارود اور سامان تباہ کردیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے حالیہ پیش رفت میں طالبان سے مختلف علاقوں کو واپس لینے میں ملکی فوج کی پیشرفت، اور مختلف کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد کے بارے میں وزارت کے سرکاری ٹویٹر پیج پر ٹویٹس پوسٹ کی ہیں۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ننگرہار، لغمان، قندھار، ہرات، بلخ، فاریاب، جوزجان، ہلمند، بدخشان، قندوز، تخار، کاپیسا اور کابل صوبوں میں فوجی اور سیکیورٹی سرگرمیوں کے نتیجے میں، 267 طالبان ارکان ہلاک، 119 زخمی اور چار گرفتار ہوئے، نیز، 13 دیسی ساختہ دھماکہ خیز بموں کو بھی دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔
وزارت نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ افغان ٹپہ کے علاقے اور جوزجان اور سر پل صوبوں کے درمیان شاہراہوں پر گذشتہ روز افغان فضائیہ کے فضائی حملوں میں اس گروپ کے تین سینئر کمانڈروں سمیت 29 طالبان ارکان ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ اس گروپ کا کچھ گولہ بارود اور سامان بشمول ہتھیاروں اور بموں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
افغان فضائیہ، افغان فوج، سیکیورٹی فورسز اور سویلین فورسز نے گذشتہ روز صوبہ بدخشاں کے کران اور منجان سیکشن میں طالبان کے حملوں کو پسپا کردیا، اس کارروائی کے دوران، 32 طالبان اراکین ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے، اس کے علاوہ اس گروپ کی 4 گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔
مشہور خبریں۔
ذلیل کرنے کا بہت بہت شکریہ: زلنسکی کا امریکہ سے خطاب
🗓️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی نے چند روز قبل وائٹ ہاؤس
مارچ
سندھ ہائیکورٹ میں پیکا کےخلاف درخواست پر وفاقی وزارت اطلاعات اور دیگر فریقین کو نوٹس
🗓️ 5 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے صحافتی تنظیموں کی پریونشن آف الیکٹرانک
مارچ
حماس کا اسرائیلی فوج کو کرارا جواب
🗓️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں عربی زبان میں
دسمبر
ترک صدر کی ہسپانوی بادشاہ کے ساتھ ملاقات
🗓️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آج ہسپانوی بادشاہ
جون
حکومت نے کاروباری بندشوں کے بارے میں اہم فیصلہ سنا دیا
🗓️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی
جون
اسرائیلی فوج قاتل نازیوں پر مشتمل ہے: حماس اہلکار
🗓️ 21 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سیاس لیڈر کے رکن حسام بدران
مئی
صدر سے مشاورت کے بغیر انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا ترمیمی بل سینیٹ سے منظور
🗓️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کو صدر سے مشاورت
جون
ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں میں لگاتار اضافہ
🗓️ 7 فروری 2023ترکی اور شام میں پیر کی صبح آنے والے شدید زلزلے سے
فروری