?️
سچ خبریں:برطانوی اخبار گاردین نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ریاست مشیگن کی مشہور یونیورسٹی فلسطین کے حامی طلبہ پر خفیہ ایجنٹس کے ذریعے نگرانی کر رہی ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ انہیں ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے جبکہ ایک نجی سیکیورٹی کمپنی کو 8 لاکھ ڈالر کی ادائیگی بھی سامنے آئی ہے۔
برطانوی روزنامہ گاردین نے ایک چشم کشا رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کی یونیورسٹی آف مشیگن نے خفیہ اہلکاروں کو فلسطین کے حامی طلبہ پر نگرانی کے لیے تعینات کیا، جو ان کی نجی گفتگو سُننے اور ان پر دباؤ ڈالنے میں ملوث رہے۔
گاردین کے مطابق، پانچ طلبہ جنہیں مسلسل تعاقب اور نگرانی کا سامنا رہا، نے بتایا کہ یہ خفیہ کارروائیاں انہیں ڈرانے اور خاموش کرانے کی حکمت عملی کا حصہ لگتی ہیں۔
طلبہ نے بیان دیا کہ انہیں بارہا خفیہ ایجنٹس کی شناخت ہوئی اور انہوں نے ان سے براہِ راست سامنا بھی کیا۔ ان طلبہ نے ایک ویڈیو گاردین کو فراہم کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ خفیہ ایجنٹس نے نہ صرف ان پر بدتمیزی کی بلکہ ایک موقع پر ایک ایجنٹ نے گاڑی ان کی طرف بڑھا کر انہیں خوفزدہ کیا۔
ایک اور واقعے میں، ایک خفیہ اہلکار نے خود کو معذور ظاہر کرتے ہوئے طلبہ پر جیب تراشی کا جھوٹا الزام لگایا، جس کے دوران اس نے چیخ و پکار کرکے ماحول کو ہنگامہ خیز بنایا۔ یہ مناظر ایک طالبعلم نے ویڈیو میں محفوظ کر لیے۔
گاردین کی تحقیق، پولیس کے دستاویزات، مالیاتی رپورٹوں اور ویڈیوز سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ یہ خفیہ ایجنٹس ڈیٹرائٹ میں واقع ایک نجی سیکیورٹی کمپنی سٹی شیلڈ کے لیے کام کر رہے تھے، جو کہ بڑی سیکیورٹی کمپنی امری-شیلڈ کا ذیلی ادارہ ہے۔
مزید براں، یونیورسٹی آف مشیگن کی مالی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ جون 2023 سے ستمبر 2024 تک یونیورسٹی نے اس نجی سیکیورٹی کمپنی کو کم از کم 8 لاکھ امریکی ڈالر ادا کیے۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں ریاست مشیگن کی اٹارنی جنرل دانا نَیسل اور ایف بی آئی کی جانب سے ان پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے، اور نگرانی کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، جس سے ان کی تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
شام میں امریکی تیل چوری کی تصاویر کا انکشاف
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: روسی ویب سائٹ Avia. فضائی اور خلائی امور کے
اگست
امریکی انتخابات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کا باضابطہ آغاز ڈکس وِل
نومبر
کویت کا صہیونی کمپنی کے ساتھ تعاون ختم
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: کویت کے وزیر خزانہ عبدالوہاب الراشد نے اس ملک
دسمبر
6 مہینے میں دو بار سعودی عرب جانے والا دہشتگردوں کا سربراہ
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ کے سرغنہ نے رواں سال
جون
ٹرمپ کی بیٹی نے کانگریس پر حملے کے دن گواہی دینے سے کیا انکار
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: ایوانکا ٹرمپ سابق امریکی صدر کی بیٹی نے جمعرات کو
جنوری
خلابازوں کے خون میں تبدیلی رونما ہونے سے متعلق اہم تحقیق
?️ 20 جنوری 2022اوٹاوا(سچ خبریں) خلابازوں کے خون میں تبدیلی رونما ہونے سے متعلق سائنسدانوں
جنوری
اسرائیل سے لڑنے کے لئے ایک جامع قومی حکمت عملی تیار ہونا چاہیے: فلسطینی استقامتی تحریک
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس
فروری
نیٹو یوکرین کی جنگ میں شامل ہے:روس
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے یوکرین کی جنگ میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی
اکتوبر