ماسکو امن کانفرنس، پاکستان سمیت متعدد ممالک نے افغانستان میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

ماسکو امن کانفرنس، پاکستان سمیت متعدد ممالک نے افغانستان میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

?️

ماسکو (سچ خبریں) افغان حکومت اور طالبان کے مابین ماسکو میں ہونے والے امن مذاکرات کا ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں پاکستان، چین، روس اور امریکا نے افغانستان میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک فریقین کی جانب سے جنگ بندی نہ کی جائے مذاکرات کرنا مشکل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ماسکو کے مذاکرات کا مقصد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات میں جان ڈالنا ہے، دوحہ میں تعطل کا شکار مذاکرات کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ افغان حکومت نے الزام عائد کیا کہ طالبان نے تشدد کو روکنے کے لیے عدم سنجیدگی پر مبنی رویہ اختیار کیا۔

جمعرات کی بات چیت کے بعد مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اس موڑ پر ہمارے چاروں ممالک نے فریقین سے بات چیت کرنے اور ایک امن معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو افغانستان میں چار دہائیوں سے زیادہ جنگ کا خاتمہ کرے گا۔

بیان میں متحارب فریقین سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تشدد کی روک تھام کریں اور طالبان موسم بہار اور موسم گرما میں پر تشدد کارروائیاں نہ کرنے کا اعلان کریں، اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک مرتبہ جب امن سمجھوتہ ہو گیا ہے تو چاروں ممالک افغانستان کے لیے سیاسی اور معاشی مدد کو متحرک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ماسکو کے مذاکرات کے بعد افغانستان کی اعلی کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین عبد اللہ عبد اللہ نے ٹوئٹر پر کہا کہ ریاستی مذاکراتی ٹیم طالبان کے ساتھ کسی بھی موضوع پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پر امن ماحول میں مذاکرات کے اگلے دور شروع کرنے کے لیے ٹارگٹ کلنگ اور جامع جنگ بندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا، ماسکو نے 2017 سے ہی افغان اور علاقائی فریقوں کے مابین مذاکرات کی میزبانی کی ہے۔

واضح رہے کہ اگرچہ اس سے قبل واشنگٹن نے نام نہاد ماسکو فارمیٹ سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور طالبان کے ساتھ اپنے براہ راست مذاکرات پر توجہ مرکوز کی تھی لیکن روس میں منعقد اجلاس میں علاقائی امن مذاکرات میں شرکت کے لیے امریکا نے پہلی مرتبہ اپنا ایک سینئر عہدیدار کو بھیجا ہے۔

مشہور خبریں۔

نینسی پیلوسی کے تائیوان دورے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں:وائٹ ہاؤس

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دورہ

قومی اسمبلی کا بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل، مودی کو ’سرٹیفائیڈ دہشت گرد‘ قرار دیدیا

?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر

چئیرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کو مل گیا ہے

?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق نیب آرڈیننس میں دوبارہ ترمیم کے

متنازع ٹوئٹ: ایف آئی اے کو بیرسٹر گوہر، رؤف حسن کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا

?️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی  کے

واٹس ایپ کا پرائیویسی پالیسی سے متعلق اہم بیان جاری

?️ 17 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں)واٹس ایپ صارفین کے لئے عالمی سطح پر مقبول ویڈیو کالنگ

اسرائیل بڑھتے ہوئے خطرات کے لیے تیار نہیں: مشرق وسطیٰ

?️ 24 اپریل 2022مڈل ایسٹ آن لائن نے صیہونی حکومت کے بڑھتے ہوئے سیکورٹی خطرات

کتنے صیہونی غزہ جنگ میں اسرائیل کو کامیاب مانتے ہیں؟

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج کے مطابق، اسرائیلی عوام کی اکثریت

عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، کیسز میں کچھ بھی نہیں: ملک احمد بھچر

?️ 25 جون 2025لاہور:(سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے