🗓️
سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اتوار کی شام اسرائیل کے غزہ کے جنوب میں واقع فلسطینی مہاجرین کے کیمپ پر حملے کے جواب میں ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینیوں کے قتل عام اور شہریوں پر حملوں کی مذمت کی۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اتوار کی شام رفح شہر میں واقع مہاجر کیمپ پر صہیونی حکومت کے فوجی حملے جس کے نتیجے میں درجنوں غیر فوجی فلسطینیوں کی موت ہوئی، کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے رد عمل ظاہر کیا۔
المیادین نیوز چینل نے بدھ کی صبح بتایا کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے رفح میں مہاجر کیمپ پر حملے کے جواب میں ایک سخت بیان جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کرنے کا مطالبہ
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے جاری قتل عام اور غیر مسلح شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم اسرائیلی حکام کو رفح اور فلسطین کی دیگر مقبوضہ سرزمینوں کے موجوہ حالات کے لئے ذمہ دار مانتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عالمی برادری پر فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کی کوشش کرنے کے لئے پہلے سے زیادہ زور دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ اتوار کی شام کو صہیونی فوج نے رفح شہر کے شمال مغرب میں واقع فلسطینی مہاجرین کے ٹینٹس پر بمباری کی، اس جارحیت میں اب تک 45 سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں نیز ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی منگل کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کا رفح میں فلسطینی مہاجر کیمپ پر حملہ جنگی جرم ہے جس کی تحقیقات کی جانی چاہئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کئے بغیر غزہ کی پٹی میں واقع رفح میں عام شہریوں پر کیے جانے والے خوفناک فضائی حملے جنگی جرم ہیں جن کی تحقیقات کی جانی چاہئے اس لیے کہ ان حملوں میں عام شہری مارے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ کے شہید بچوں کے صرف نام پڑھنے میں 18 گھنٹے لگتے ہیں
درایں اثنا کہا جاتا ہے کہ بین الاقوامی عدالت نے حکم دیا کہ صہیونی حکومت کو فوری طور پر فوجی حملے روک دینے چاہئے لیکن کے باوجود قابض حکومت نے رفح میں فلسطینی مہاجرین کے خیموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 45 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 23 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ 249 دیگر زخمی ہوئے۔
عینی شاہدین نے بھی تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج کی بمباری سے کیمپ میں لگے فلسطینیوں کے خیمے جل کر راکھ ہو گئے۔
مشہور خبریں۔
تھریڈز پر ٹوئٹ ڈیک جیسا فیچر پیش
🗓️ 3 جون 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ تھریڈز پر
جون
یورپی انتخابات کے موقع پر فرانس کا میکرون کو زبردست تھپڑ
🗓️ 2 جون 2024سچ خبریں: جرمن اخبار ہینڈلزبلاٹ نے اپنے ایک مضمون میں یورپی پارلیمنٹ کے
جون
پی پی پی، (ن) لیگ پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے دستبردار
🗓️ 23 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) اپوزیشن جماعتوں نے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب
دسمبر
کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں نمایاں کمی
🗓️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی
ستمبر
کیا امریکہ کو فلسطین اور تل ابیب کے درمیان جنگ روکنے میں دلچسپی ہے؟
🗓️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: سی آئی اے کے سابق افسر نے انکشاف کیا کہ
اکتوبر
فلسطین کی حمایت کے بارے میں یمن کا تازہ ترین موقف
🗓️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے انصار اللہ کے ترجمان
ستمبر
سرکاری ملازم… واقعا قابلِ رحم مخلوق ہیں!
🗓️ 15 فروری 2021سچ خبریں: سو پیاز اور سو کوڑے! یہ محاورہ صورت حال پر
فروری
کیا صدرِ مملکت ایمرجنسی کے نفاذ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں؟
🗓️ 10 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان میں دھرنوں کی سیاست کا آغاز محترم قاضی
نومبر