?️
سچ خبریں:شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شمال میں دیہی علاقوں کےباشندوں نے امریکی قابضین اور ان سے وابستہ ملیشیاؤں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع نے شمالی شام کے دیہی باشندوں کی طرف سے امریکہ مخالف کارروائی کی اطلاع دی، رپورٹ کے مطابق الحسکہ شہر کے نواح میں واقع گاؤں تل شمیران کے مکینوں نے شامی فوج کی مدد سے امریکی قابضین اور ان سے منسلک ملیشیاؤں کے مشترکہ فوجی کانوائی کو علاقہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔
یادرہے کہ گزشتہ روز خبری ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ شامی فوج نے الحسکہ کے مضافات میں امریکی قابض افواج کے ایک فوجی قافلے کو گزرنے کی اجازت نہیں دی ، شامی فوج کی ایک چوکی نے الحسکہ کے مشرقی مضافات میں واقع المجیبرا گاؤں میں امریکی فوجی قافلے کی نقل و حرکت کو روک دیا اور اسے پسپائی پر مجبور کر دیا۔
یادرہے کہ خبری ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ شامی فوج کی ایک چوکی نے امریکی فوج سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی قافلے کو القامشلی کے جنوب میں واقع گاؤں تل الذھب کی طرف پسپائی پر مجبور کیا،دریں اثناء سانا خبررساں ایجنسی نے کل اطلاع دی کہ القامشلی کے جنوب میں واقع گاؤں تل الذھب کے رہائشیوں نے شامی فوج کی حمایت سے امریکی قابض فوجیوں کے ایک قافلے کو گاؤں سے باہر نکال دیا اور اس کا راستہ روک دیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل غزہ میں زیادہ تر کن لوگوں کو نشانہ بناتا ہے؟صیہونی ویب سائٹ کا اعتراف
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی ویب سائٹ نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ
دسمبر
نگران حکومت نے بینکوں سے قرض لینے کا ریکارڈ بنا دیا
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی قیادت میں موجود نگران
فروری
کریملین کو ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگ جلد ختم کرنے کے دعوے پر شبہ
?️ 2 اپریل 2026 سچ خبریں: کریملن کے ترجمان نے کہا کہ "روس ابھی تک یقینی
اپریل
قسام کی فاتحانہ پریڈ؛ نیتن یاہو کے منہ پر کرارا تھپڑ
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: 5 مئی 2024 کو، غزہ جنگ کے آغاز کے تقریباً
جنوری
اس سال یوم قدس پچھلے سالوں سے مختلف کیوں تھا؟
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:واضح رہے کہ کئی وجوہات کی بنا پر اس سال عالمی
اپریل
میکسیکو کا امریکی فوجیوں کو اپنی سرزمین میں داخلے کی اجازت دینے پر اتفاق
?️ 12 فروری 2026 سچ خبریں:میکسیکو کی سینیٹ نے امریکی فوجی دستوں کو اپنی سرزمین
فروری
بھارتی ڈیموں سے پانی کی آمد، سیلاب کی شدت بڑھنے کا خطرہ
?️ 4 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) بھارت کے ڈیموں سے پانی کے مسلسل اخراج سے
ستمبر
پی ٹی آئی کے حامد زمان کی ضمانت منظور
?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) بینکنگ جرائم کی خصوصی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے
اکتوبر