?️
جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر مختلف ممالک پر لگائی ہوئی سفری پابندیاں ختم کردی ہیں لیکن ان ممالک میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا ہے، جبکہ جن ممالک سے یہ پابندیاں ہٹائی ہیں ان ممالک سے سفر کرنے والوں کے لیئے قرنطینہ کی شرط برقرار رکھی ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب نے جن ممالک سے پابندی ہٹادی ہے، ان میں متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکا، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، برطانیہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس اور جاپان شامل ہیں اور سفری پابندی کا خاتمے کا اطلاق ہفتے کو ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ متعلقہ ممالک میں وبا کی صورت حال سے متعلق پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں ان ممالک میں کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں استحکام دکھایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے اسے قبل 3 فروری کو 20 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی تھی، جس میں پاکستان بھی شامل تھا تاہم سفارت کاروں، سعودی عرب کے شہریوں، طبی ماہرین اور ان کے اہل خانہ کو استثنیٰ دیا گیا تھا۔
سعودی عرب نے مصر، متحدہ عرب امارات، لبنان، ترکی، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، امریکا، ارجنٹینا، برازیل، پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، جاپان، پاکستان اور جنوبی افریقہ سے آمد پر پابندی عائد کردی تھی۔
سعودی عرب کے شاہی سفارت خانے کی جانب سے بھی وزارت خارجہ امور کو اس حوالے سے خط لکھا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی مذکورہ ممالک سے سعودی عرب میں داخل ہو تو انہیں 14 روزہ قرنطینہ کرنا ہوگا جس میں دیگر ممالک سے آنے والے لوگ بھی شامل ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کے درمیان سپلائی چین اور شپنگ کے امور متاثر نہیں ہوں گے اور اس کے لیے سعودی وزارت صحت کی جانب سے کیے گئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے سفری پابندیوں میں مزید اضافہ کردیا، جن میں پاکستان کے علاوہ دیگر چار ممالک بھارت، فلپائن، سری لنکا اور انڈونیشیا شامل تھے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:Haaretz اخبار نے لکھا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے
جنوری
آئندہ 6 ماہ یوکرین کے لیے انتہائی اہم ہوں گے: سی آئی اے چیف
?️ 4 فروری 2023سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز نے کہا کہ انٹیلی جنس
فروری
امریکہ الیکٹرانک الیکشن سسٹم پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے: روس
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:بدھ کے روز، زاخارووا نے اس بات پر بھی زور دیا
مارچ
ٹرمپ نے اپنے خلاف مجرمانہ الزامات کے نتائج سے خبردار کیا
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:ٹروتھ سوشل کے نام سے مشہور اپنے سوشل نیٹ ورک پر
مارچ
ادارہ جاتی بہتری کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیراعظم
?️ 14 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سول
جنوری
اس عید پر گلے لگانے کی اجازت نہیں ہو گی
?️ 8 مئی 2021پنجاب (سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات
مئی
پاکستان کا ملٹی مشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ’ایم ایم ون‘ خلا میں روانہ
?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ کے بعد
مئی
صوبائی وزیر نے جاری کئے ملیر 15 کی اسکیم کی انکوائری کے احکامات
?️ 5 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور وزیر
فروری