اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نے غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کا اقرار کرلیا

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نے غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کا اقرار کرلیا

?️

تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل کے سابق وزیر دفاع اور شدت پسند صہیونی لیڈر آوی گیڈور لائبرمین نے غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کا اقرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ میں اسرائیل اپنے کسی بھی مقصد تک پہونچنے میں کایماب نہیں ہوا جبکہ اسے اس بمباری کے بعد بہت بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر دفاع اور شدت پسند لیڈر آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر 11  روز تک جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت پرکڑی تنقید کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں اسرائیل کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ایک بیان میں لائبرمین نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں حماس ایک بار پھر اسرائیل کو شکست دینے میں کامیاب رہی ہے۔

اسرائیل بیتنا کے سربراہ اور دائیں بازو کے شدت پسند سیاست دان آوی گیڈور لائبرمین نے ایک ٹویٹر اکائونٹ میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کو ایک بار پھر آزاد چھوڑ دیا گیا، جنگ بندی کرکے حماس کو دبارہ جنگ کی تیاری کا موقع دے دیا گیا ہے۔

لایبرمین نے کہا کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو شکست کا اعتراف کرلینا چاہیے کیونکہ حماس نے اسرائیل کو تاریخ کی بدترین شکست سے دوچار کرکے اسے جنگ بندی پرمجبور کیا ہے۔

قبل ازیں عبرانی ٹی وی چینل 12 کے مطابق لائبرمین نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح اسرائیل کی سلامتی ہے، اس اس اعتبار سے دیکھا جائے تو اس جنگ میں حماس فتح مند رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

بشارالاسد کے خاتمے کے بعد ہم شام سے نہیں نکلیں گے: امریکہ

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے نائب قومی سلامتی کے مشیر جان فائنر

جنرل السیسی کا نیتن یاہو سے بات کرنے سے انکار

?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق، مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اسرائیلی وزیر

سعودی اتحاد کے فوجی یمنی خواتین کو اغوا کررہے ہیں : انصاراللہ

?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے سعودی اتحاد کے ہاتھوں

سیاستدان فوج کے ’غیر سیاسی رہنے‘ کے موقف کا فائدہ اُٹھائیں، صدر مملکت

?️ 9 دسمبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے

کابینہ نے الیکشن کے کس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے دو رہنماؤں، سابق وزیر خزانہ

شام کے خلاف پابندیوں نے تباہی کو مزید بڑھا دیا ہے: فیصل مقداد

?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ایک انٹرویو میں کہا

عالمی میڈیا میں ایران کے خلاف جنگ کا ردعمل؛ امریکہ اور اسرائیل کے لیے اسٹریٹجک تعطل

?️ 4 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکی اور صیہونی حملوں کو شروع ہوئے کئی

نیٹو یوکرین جنگ کو ختم کرنے کا خواہاں

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے یوکرین کی طرف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے