ہمارے اوپر راکٹوں اور میزائلوں کی بارش ہوئی:صیہونی فوج

ہمارے اوپر راکٹوں اور میزائلوں کی بارش ہوئی:صیہونی فوج

🗓️

سچ خبریں: صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارے اوپر لبنان اور عراق سے 150 راکٹ، کروز میزائل اور ڈرون حملے ہوئے ہیں

آناتولی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ حزب اللہ نے رات بھر اسرائیلی علاقوں کو راکٹوں، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا حالیہ دھماکوں سے اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کے حملے رک گئے ہیں؟ صیہونی میڈیا کا اعتراف

بیان میں مزید کہا گیا کہ عراق سے بھی مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی جانب میزائل داغے گئے جنہوں نے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق مجموعی طور پر 150 راکٹ، کروز میزائل اور ڈرون اسرائیل پر حملے کے لیے استعمال کیے گئے، جن میں سے کچھ اپنے اہداف پر لگے اور اس کے نتیجے میں کئی صہیونی شہری زخمی ہوئے، جبکہ متعدد املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فضائیہ حزب اللہ کی فائر کی زد میں

میڈیا رپورٹ کے مطابق، زخمی ہونے والے بعض صہیونیوں کو مقبوضہ حیفا کے رامبام میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاھم اس سلسلہ میں مزید تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں اس لیے کہ صیہونی حکومت سختی سے خبروں کو سنسر کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

دواؤں اور علاج پر پابندی،شام کے خلاف امریکہ کا ایک اور جرم

🗓️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:معلوم ہوتا ہے کہ واشنگٹن کے رہنما شامی عوام کو سکون

 اسرائیلی فوجیوں کی جنگ سے بیزاری؛ فوجی ذخائر میں شدید بحران 

🗓️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی تجزیہ کار نے انکشاف کیا ہے کہ آدھے سے

باب المندب میں صیہونیوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟

🗓️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: منگل کی صبح خبری ذرائع نے جنوبی یمن کے آبنائے

کورونا وائرس سے مزید 58 افراد انتقال کر گئے

🗓️ 12 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کے کیسز میں اگرچہ ان دنوں کمی

ایف پی سی سی آئی نے کے الیکٹرک کی فروخت روکنے کے لئے وزیراعظم سے اپیل کر دی

🗓️ 26 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) ایف پی سی سی آئی نے وزیراعظم عمران خان

سلامتی کونسل پھر امریکہ اور اسرائیل کے جرائم پر قابو پانے میں ناکام

🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے سلامتی کونسل کی غزہ کے

بیروت میں دھماکہ سےاناج کے گودام منہدم

🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں:    آج منگل کو لبنانی میڈیا نے بیروت کی بندرگاہ

سعودی عرب کا صیہونیوں کا عملی طور پر جواب

🗓️ 13 اگست 2023سچ خبریں: فلسطین میں سعودی عرب کے سفیر کی تعیناتی پر ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے