?️
سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان میں ہونے والے حالیہ دھماکوں کے باوجود اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کے حملے جاری ہیں۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان میں گزشتہ دو دنوں کے دوران مواصلاتی آلات میں ہونے والے دھماکوں اور حزب اللہ کے متعدد اراکین کے زخمی ہونے کے باوجود لبنانی مزاحمتی قوتیں مقبوضہ شمالی علاقوں میں اپنے میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی دہشت گردی کا لبنان کے عزم پر کوئی اثر نہیں
ان ذرائع نے مزید بتایا کہ صبح سے ہی حزب اللہ کی جانب سے ٹینک شکن میزائل فائر کرنے اور ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔
صہیونی میڈیا نے فلسطین کے مقبوضہ شمالی علاقوں میں ایک سنگین واقعہ کی اطلاع دی جس میں 15 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے، رپورٹس کے مطابق، زخمیوں کو اسرائیلی فوج نے امدادی ہیلی کاپٹروں اور 7 ایمبولینسوں کے ذریعے منتقل کیا۔
صہیونی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شمالی فلسطین میں تال حای کے علاقے پر ایک میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم 5 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے شمال میں اپنے بے گھر لوگوں کی تعداد کو کیسے دوگنا کیا ؟
قبل ازیں، حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے "غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت اور جنوبی لبنان کے علاقوں مجدال سلم اور بلیدا پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں فلسطین کے مقبوضہ چار علاقوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان دورے کا امکان
?️ 18 جولائی 2025 سچ خبریں: بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز نے پاکستانی ٹی وی
جولائی
آئین واضح ہے پیسہ خرچ کرنے کا اختیار صرف عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے، راجا پرویز اشرف
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا
اپریل
ہند۔پاکستان جنگ میں اسرائیلی ہتھیاروں کا اہم رول
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: معاشی اخبار "کالکالیست” کی ایک رپورٹ کے مطابق، گزشتہ کئی
مئی
سائفر کیس: عمران خان کا ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹک جیل میں قید چیئرمین تحریک انصاف عمران
ستمبر
شام کا زلزلہ پوری دنیا سے الگ!
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:شام میں زلزلہ آیا وہ ایسی صورت حال میں جہاں دوا
مارچ
عراق اور عمان ایران اور مصر کے تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش میں
?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:مصر میں ایک عراقی سفارتی ذریعے نے اعلان کیا کہ یہ
اپریل
امریکی وزیر خارجہ کا ترکی کا دورہ
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے خبری ذرائع نے امریکی وزیر خارجہ کے قریبی دورے
دسمبر
اعظم خان سواتی کا آرمی چیف کے خلاف ٹوئٹ پر مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 15 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے
اکتوبر