?️
سچ خبریں:صیہونی میڈیا اور سماجی اداروں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی باشندوں کی بڑھتی ہوئی الٹی ہجرت کو تشویشناک قرار دیا ہے، اس رجحان کی بنیادی وجوہات میں عدالتی اصلاحات اور غزہ جنگ کو قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونیوں نے مقبوضہ فلسطین سے واپسی کا سفر کیوں سوچا؟
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی تجزیہ کار میخال ریگیف نے اپنی ایک رپورٹ میں نشاندہی کی کہ گزشتہ دو برسوں میں اسرائیلی سائنسدانوں اور ماہر ڈاکٹروں کی بڑی تعداد مقبوضہ علاقوں سے نقل مکانی کر چکی ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومتی عدالتی اصلاحات اور غزہ کی جنگ نے اسرائیل میں برین ڈرین (ماہرین کی نقل مکانی) کو تیز تر کر دیا ہے۔
اسرائیلی تنظیم سائنسز اَبروڈ، جو 19 سالوں سے بیرون ملک مقیم اسرائیلی سائنسدانوں اور ڈاکٹروں سے تعلق قائم رکھنے اور انہیں واپس لانے کے لیے کام کر رہی ہے، اب بھی 30 ممالک میں مقیم 11000 سے زائد سائنسدانوں، محققین اور ڈاکٹروں سے رابطے میں ہے،یہ افراد 34 مختلف شعبوں میں امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اس تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے مارکر اخبار سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ 70 فیصد سے زائد اسرائیلی سائنسدان جو بیرون ملک تعلیم حاصل کرتے ہیں، واپس نہیں آتے، اسی طرح، دو تہائی بہترین اسرائیلی ماہرین وہیں مستقل سکونت اختیار کر لیتے ہیں۔
معیان غلبوع اور لئور سلوک نامی دو صیہونی محققین نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے 31 فیصد ڈاکٹر اسرائیل واپس نہیں جاتے،غیر طبی شعبوں کے 70 فیصد سائنسدان بھی وطن واپسی سے انکاری ہیں۔
یہ رپورٹ واضح کرتی ہے کہ اسرائیل میں ڈاکٹروں کی شدید کمی کے باوجود عدالتی اصلاحات اور غزہ جنگ کے اثرات کی وجہ سے یہ ماہرین واپس آنے پر آمادہ نہیں۔
سماجی و اقتصادی مطالعات کے اسرائیلی مرکز شوریش کے ڈائریکٹر بن ڈیوڈ کے مطابق 2023 سے قبل ہر سال اوسطاً 17529 اسرائیلی مقبوضہ علاقوں سے باہر جا رہے تھے، جبکہ صرف 12214 افراد واپس آتے تھے، 2023 میں عدالتی اصلاحات کے بعد صرف 9 مہینوں میں 24900 اسرائیلی ملک چھوڑ چکے ہیں، جبکہ واپس آنے والوں کی تعداد 11000 تک محدود رہی،غزہ جنگ کے بعد یہ خلیج مزید وسیع ہو چکی ہے، جس کا ابھی تک کوئی واضح ڈیٹا جاری نہیں ہوا۔
نئے اعداد و شمار کے مطابق، بیرون ملک مقیم اسرائیلی ماہرین کی ایک بڑی تعداد اب اسرائیل واپس جانے میں دلچسپی نہیں رکھتی، 45 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات ان کی وطن واپسی میں رکاوٹ بنی ہیں، 47 فیصد افراد نے غزہ جنگ کو اپنے بیرون ملک قیام کو مستقل بنانے کی اہم وجہ قرار دیا۔
یہ تمام اعداد و شمار اور رپورٹس اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہیں کہ اسرائیل داخلی بحران میں پھنستا جا رہا ہے اور اس کے ماہرین، ڈاکٹرز اور سائنسدان تیزی سے بیرون ملک جا رہے ہیں جس سے اس کے مستقبل پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
قطر نے سویڈن کو کیسے سبق سکھایا؟
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈش مصنوعات کے بائیکاٹ میں ایک قطری اسٹور کی کاروائی
جولائی
باکو کو امریکی فوجی امداد کے بارے میں خدشات
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: کئی سینئر امریکی قانون سازوں نے جمہوریہ آذربائیجان کو امریکی
جون
سینیئر سیٹیزن افراد کو ویکسین لگانے کی مہم 10 مارچ سے شروع
?️ 7 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} کورونا وائرس کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے قائم
مارچ
ایرانی سپریم لیڈر نے فلسطینیوں سے ایسا کیا کہا کہ صیہونیوں میں ہلچل مچ گئی
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی
جون
رواں سال کے آغاز سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 474 فلسطینی مکانات تباہ
?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے رواں سال
جولائی
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کے قیام کیلئے کام کرتا رہے گا، وزیراعظم
?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
جون
الہان عمر کا فلسطینی مزاحمت کے بارے میں متنازع بیان، حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا
?️ 14 جون 2021غزہ (سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان کی رکن الہان عمر کی جانب
جون
جنگ بندی سے پہلے ہماری کوئی بات چیت نہیں ہے: کونسلر میقاتی
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کے مشیر فارس الجمیل
نومبر