?️
سچ خبریں:واٹیکان نے تصدیق کی ہے دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس طویل بیماری کے بعد 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہی۔
واٹیکان نے اعلان کیا ہے کہ پوپ فرانسیس، دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا، طویل بیماری کے بعد 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، ان کی وفات کی خبر کارڈینل کوین فرل، جو واتیکان کے مالی و انتظامی امور کے نگران ہیں، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دی۔
یہ بھی پڑھیں:پوپ فرانسیس کے گردوں میں پرابلم؛ حالت نازک
پوپ فرانسیس 14 فروری سے روم کے جملی اسپتال میں دونوں پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث زیر علاج تھے، گزشتہ دو برسوں میں وہ کئی بار اسپتال میں داخل رہے، جہاں ان کی صحت کی نگرانی اور علاج جاری رہا۔
واٹیکان نے ان کی اسپتال میں موجودگی کے دوران مسلسل ان کی طبی حالت کے بارے میں معلومات فراہم کیں، پاپ کو 23 مارچ کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا اور اسی دن انہوں نے روم کے اسپتال کی بالکونی میں اپنی پہلی عوامی حاضری دی، جسے ان کی بحالی صحت کی علامت کے طور پر دیکھا گیا۔
پوپ کی زندگی اور خدمات: ایک تاریخی باب کا اختتام
پوپ فرانسیس، جن کا پیدائشی نام خورخه ماریو برگولیو تھا، 17 دسمبر 1936 کو ارجنٹینا کے دارالحکومت بونوس آئرس کے علاقے فلورز میں پیدا ہوئے، وہ 1998 میں بونوس آئرس کے اسقف اعظم بنے، اور انہوں نے سادہ طرزِ زندگی اور سماجی انصاف کے فروغ کے لیے شہرت پائی۔
سال 2001 میں پوپ جان پال دوم نے برگولیو کو کارڈینل مقرر کیا،انہوں نے کلیسیا کے اندر غریبوں کی حمایت، اصلاحات، اور سادگی کو اپنا شعار بنایا، اور اپنی عاجزی و خدمت کے جذبے سے عالمی شہرت حاصل کی، 2005 میں وہ پاپ بننے کے ممکنہ امیدواروں میں شامل تھے لیکن بعد میں پوپ بینیڈکٹ شانزدہم کے حق میں دستبردار ہو گئے۔
2013 میں پاپ بینیڈکٹ کی ریٹائرمنٹ کے بعد، برگولیو کو 266ویں پوپ کے طور پر منتخب کیا گیا، وہ جنوبی امریکہ سے منتخب ہونے والے پہلے پوپ تھے اور تقریباً 1300 سال بعد پہلے غیر یورپی پاپ بنے، ان سے قبل یہ اعزاز صرف پاپ گریگوری سوم کو حاصل تھا جو شام سے تعلق رکھتے تھے اور 731 میں منتخب ہوئے۔
پوپ فرانسیس نے اپنے دورِ قیادت میں ماحولیات، غریبوں کے حقوق، بین المذاہب مکالمے اور چرچ کے اندر شفافیت کے لیے نمایاں اقدامات کیے، ان کا دور، چرچ کی جدید سمت کا ترجمان سمجھا جاتا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
تاجکستان نے 200 افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا
?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا نے تاجکستان سے افغان مہاجرین
ستمبر
کیا سعودی عرب کو اب امریکی اسلحہ پر بھی اعتبار نہیں رہا؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے ریاض فرانسیسی جنگی طیاروں
اگست
یمن جنگ میں ریاض کی غلط فہمیاں اور علاقائی حیثیت کے لیے سعودی عرب کا ناقابل واپسی راستہ
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:یمن جنگ میں شکست کی تلافی کے لیے سعودی عرب کے
نومبر
اسرائیل شام میں سلامتی اور استحکام کے لیے رکاوٹ
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں صیہونی حکومت کے قبضے میں توسیع اور مقبوضہ جولان
دسمبر
خیرات سے ملک نہیں چلتا، ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ
ستمبر
لبنان ایک بڑی سازش سے بے نقاب: جارج جورج قرداحی
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں: لبنانی وزیر برائے میڈیا جارج قرداحی نے سعودی عرب کی
دسمبر
عالمی برادری افغانستان کے استحکام کے لئے تعاون کرے: وزیر خارجہ
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے حوالے
اگست
جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے باوجود پاکستان کی یورپی ممالک کو برآمدات میں کمی
?️ 24 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) جی سی پی پلس اسٹیٹس کے باوجود یورپی ممالک
مارچ