?️
واشنگٹن (سچ خبریں) پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیئے کوششیں کی ہیں جس کا اعتراف متعدد بار امریکہ اور دوسرے ممالک کرچکے ہیں لیکن اب ایک امریکی رپورٹ نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیئے اہم کردار نبہایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کے ارکان کی جانب سے تیار کردہ سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان تنازعات کے حل کے لیے پاکستان سب سے اہم ہمسایہ ملک ہے اور رہے گا۔
ڈان کی رپورٹ کے مطابق کانگرسینل ریسرچ سروس (سی آر ایس) کی تیار کردہ رپورٹ میں یہ استدلال پیش کیا گیا کہ بیرونی طاقتوں کی مداخلت کے باعث افغانستان کے علاقائی حالات متاثر رہیں گے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں سب سے اہم پڑوسی ملک پاکستان ہے جس نے کئی دہائیوں سے افغان معاملات میں فعال کردار ادا کیا، علاوہ ازیں رپورٹ میں کہا گیا کہ بعض معاملات میں پاکستان کا منفی کردار رہا، 25 مارچ کو کانگریس کو بھیجی گئی رپورٹ میں دو اہم امور کی نشاندہی کی گئی ہے، جس میں کہا گیا کہ انٹرا افغان مذاکرات کا ماحول غالب رہے گا اور افغان ریاست کے مستقبل کے ڈھانچے اور خدوخال کا تعین ہوگا۔
رپورٹ میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ کا حالیہ حوالہ بھی شامل ہے، جنہوں نے افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوجیوں کے فوری انخلا کی مخالفت کی تھی۔
جینس اسٹولٹن برگ نے اس بیان میں متنبہ کیا تھا کہ اگر ہم چلے جاتے ہیں تو ہم ایک مرتبہ پھر افغانستان کو بین الاقوامی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن جائے گا۔
افغانستان کے پڑوسی کیسے افغان امن عمل پر اثرانداز ہوتے ہیں سے متعلق تفصیلات میں دعوی کیا گیا کہ پاکستان کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ، جو بھارت کے اسٹریٹجک گھیراؤ سے خوفزدہ ہے، بظاہر افغان طالبان کو دوستانہ اور بھارت مخالف عنصر کے طور پر دیکھتی ہے۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کہ بھارت کی افغانستان میں سفارتی اور تجارتی موجودگی اور امریکی حمایت کے باعث پاکستانیوں کو گھیراؤ کا خوف ہے۔
مشہور خبریں۔
جنگ یا قیدیوں کا تبادلہ؛صیہونی عوام کیا کہتے ہیں؟
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:ایک اسرائیلی اخبار کے سروے کے مطابق، زیادہ تر اسرائیلی
مارچ
ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے امریکی ریستوران انڈسٹری پر اثرات
?️ 10 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پابندیوں، بڑے پیمانے پر قانونی
جون
میں کھل کر کہہ رہا ہوں کہ جو آرمی چیف کہہ دے عدالتوں سے وہی فیصلے آتے ہیں، اعتزاز احسن
?️ 28 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے معروف وکیل چوہدری اعتزاز احسن کا
جون
ایک اور ترک افسر شمالی عراق میں ہلاک
?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں: ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ فرسٹ لیفٹیننٹ
اپریل
غزہ میں جاری مظالم کے ردعمل میں نیویارک میں مظاہرہ
?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی حامیوں کے احتجاج اور بچوں
جولائی
یمنیوں کی طاقت سے صیہونی بھی پریشان
?️ 6 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے داخلی سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ نے تل ابیب کے
مئی
چین چاند کی ملکیت کا ارادہ رکھتا ہے: ناسا کا دعویٰ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:ناسا کے سربراہ بل نیلسن نے دعویٰ کیا کہ چین چاند
جولائی
فلسطین کی عالمی برادری سے مسجد اقصیٰ میں کھدائی روکنے کی درخواست
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: فلسطین کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کیا،
جولائی