?️
سچ خبریں:جیفری اپسٹین سے متعلق امریکی وزارت انصاف کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ امریکی ارب پتی برطانوی اور صہیونی خفیہ اداروں کے عناصر کے ساتھ مل کر لیبیا کے اثاثوں کی لوٹ مار کے منصوبے میں ملوث تھا۔
عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق جیفری اپسٹین سے متعلق مشہور مقدمے میں جاری ہونے والی نئی دستاویزات نے امریکہ کے لیے ایک اور سنگین رسوائی کو بے نقاب کر دیا ہے، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ امریکی ارب پتی برطانوی اور صہیونی خفیہ اداروں کے عناصر کے ساتھ مل کر لیبیا کے اثاثوں پر ہاتھ صاف کرنے کی کوششوں میں مصروف تھا۔
یہ بھی پڑھیں:چارلی کرک کے قتل کے بعد ایف بی آئی ڈائریکٹر کش پٹیل کو ہٹانے کے مطالبات زور پکڑ گئے ہیں
عربی 21 کے مطابق، امریکی وزارتِ انصاف کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ارب پتی اور جنسی جرائم میں ملوث جیفری اپسٹین نے اپنے قریبی افراد کے ہمراہ، سابق برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی 6 اور صہیونی خفیہ ادارے موساد سے وابستہ عناصر کے تعاون سے، لیبیا کے حکام کو ملک کی تعمیرِ نو میں مدد کے بہانے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔
2011 میں اپسٹین کو بھیجی گئی ایک ای میل سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ اور اس کے قریبی ساتھی لیبیا میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے فائدہ اٹھانے کے لیے متحرک ہو چکے تھے۔
آناتولی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ای میل میں اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ لیبیا کے منجمد اثاثوں کی مالیت تقریباً 80 ارب ڈالر ہے، جن میں سے 32 ارب ڈالر سے زائد امریکہ میں موجود ہیں۔
ای میل میں کہا گیا ہے کہ لیبیا سے لوٹے گئے اثاثوں کی اصل مالیت غالباً بیان کردہ رقم سے کم از کم چار گنا زیادہ ہے، اور اس میں سے محض ایک چھوٹے حصے پر قبضہ بھی اربوں ڈالر کے منافع کے مترادف ہوگا۔
مزید پڑھیں:جفری اپسٹین، امریکی جنسی دلال، کون تھا اور اس کا فساد کیس کیوں متنازعہ بن گیا؟
واضح رہے کہ گزشتہ سال لیبیا کی حکمران حکومت نے بین الاقوامی سطح پر منجمد اثاثوں کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک قانونی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ جیفری اپسٹین کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی افراد میں شمار کیا جاتا تھا۔


مشہور خبریں۔
ہم یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے لیے کام کر رہے ہیں: اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ
مئی
شرم الشیخ کی ٹرمپ کے منصوبے پر گفتگو؛ نیتن یاہو کے فریب سے لے کر حماس کے اصولی موقف پر زور دینے تک
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات آج مصر کے
اکتوبر
لبنان کے استحکام کے لیے اسرائیلی جارحیت کو روکنا ضروری ہے: حزب اللہ
?️ 8 فروری 2026 چ خبریں: وفاداری بہ مقاومت پارلیمانی دھڑے کے نمائندے "حسن فضل اللہ”
فروری
یمنی سفارت کار نے جارح اتحاد کی اسٹریٹجک گہرائی کو نشانہ بنانے کے لیے خبردار کیا
?️ 31 مارچ 2022یمنی سفارت کار علی بن محمد الزہری نے ایک انٹرویو میں یمنی
مارچ
امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف ہوگیا
?️ 16 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کے
مارچ
یوکرین کا امریکی قاتل تحفوں کا استعمال شروع
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی ہے کہ یوکرین
جولائی
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کی تیاریاں شروع کردی ہیں
?️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی مالیاتی ادارے نے بجٹ میں انکم ٹیکس کی رعایتیں اور مراعات
جون
خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے وزیراعظم کے بیان پر ردِعمل کا اظہار
?️ 24 جون 2021کراچی (سچ خبریں)معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے وزیراعظم عمران
جون