نیتن یاہو کے جنگ‌ طلبانہ بیانات

نیتن یاہو کے جنگ‌ طلبانہ بیانات

?️

سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور صیہونی فورسز شام میں اپنی موجودگی برقرار رکھیں گی۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہونے اپنے تازہ ترین جنگ‌طلبانہ بیانات میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور اسرائیل شام کے اندر اپنی فوجی موجودگی جاری رکھے گا۔

نیتن یاہو نے صیہونی چینل ۱۴ سے گفتگو میں کہا کہ جنگ اس وقت ختم ہوگی جب دوسرے مرحلے کا معاہدہ مکمل ہو جائے اور حماس مکمل طور پر غیرمسلح ہو۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر یورپی ممالک کا ردعمل

انہوں نے ایران اور مزاحمتی محاذ کے بارے میں پرانے الزامات دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم نے ایران کے متعدد اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو ختم کر دیا ہے، لیکن خطرہ ابھی باقی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، نیتن یاہوکے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب عالمی سطح پر اسرائیل کی اعتباری شکست، خصوصاً ایران اور مزاحمتی قوتوں کے جوابی حملوں کے بعد، تل‌ابیب کی حکمت عملی کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

نیتن یاہو کا حماس کے خلعِ سلاح پر اصرار ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حماس کے رہنما بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی مزاحمتی صلاحیتوں سے کبھی دست‌بردار نہیں ہوں گے۔

چند روز قبل، موسیٰ ابو مرزوق جو حماس کی سیاسی بیورو کے سینئر رکن ہیں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں واضح کہا کہ کوئی شخص اتنی جرأت نہیں رکھتا کہ فلسطینی قوم کو غیرمسلح کرے۔

نیتن یاہو نے گفتگو کے دوران شام کے بارے میں بھی کھلی مداخلت‌پسندانہ پالیسی کا اظہار کیا۔
ان کے مطابق ہم جبل الشیخ اور ان تمام علاقوں میں موجود رہیں گے جہاں ہم شام میں داخل ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ دمشق حکومت کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کیا جائے تاکہ جنوبی مغربی شام جو اسرائیل سے متصل ہے ، کو غیرمسلح زون بنایا جا سکے اور دروزی اقلیت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر یورپی یونین کا ردعمل

عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بیانات نہ صرف اسرائیل کے علاقائی جارحانہ عزائم کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر بھی ایک واضح حملہ ہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطین کی تسلیم کے بعد برطانیہ کی نئی شرائط سامنے آگئیں

?️ 23 ستمبر 2025فلسطین کی تسلیم کے بعد برطانیہ کی نئی شرائط سامنے آگئیں برطانیہ

انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ کے بارے امریکہ سے کیا کہا؟

?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے امریکی وزیر دفاع کو

مظاہروں اور بدامنی کے درمیان امریکی فوجی پریڈ کا انعقاد

?️ 15 جون 2025سچ خبریں:  واشنگٹن کی سڑکوں پر امریکی فوج کی 250 ویں سالگرہ کے

غیر منصوبہ بند اور افراتفری کے ساتھ اسرائیلی نقل و حمل جاری ہے

?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم تصاویر لیک، پمز ہسپتال کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس طلب

?️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)  کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کی

امریکہ کب تک تھامے گا صیہونیوں کو؟

?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی فضائیہ اور صیہونی حکومت نے تزویراتی اہداف کو نشانہ بنانے

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کروانا چاہتے ہیں

?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت سائنس نے وفاقی حکومت سے پیپرا رولز

واٹس ایپ پر اب تک کی بڑی تبدیلی، ایک ساتھ دو اکاؤنٹ چلانا ممکن

?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے