🗓️
سچ خبریں:صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے اسرائیلی قیدیوں سے متعلق جاری کی جانے والی ویڈیوز پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق صیہونی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے اسرائیلی قیدیوں سے متعلق جاری کی جانے والی ویڈیوز پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان ویڈیوز کو وحشیانہ نفسیاتی جنگ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی قیدیوں کے اہلخانہ نے نیتن یاہو سے کیا کہا؟
یدیعوت آحارونوت اخبار کے مطابق، نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کے دردناک حالات سے آگاہ ہیں۔
تاہم، اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا کہ نیتن یاہو نے اس سے پہلے کئی بار قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات میں رکاوٹ ڈال کر انہیں ناکام بنایا ہے۔
دوسری جانب، حماس کے عسکری دھڑے القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائش گاہوں کو بمباری کا نشانہ بنایا اور اس مقصد کے لیے بار بار حملے کیے تاکہ ان مقامات کو مکمل طور پر تباہ کیا جا سکے۔
ابو عبیدہ نے اس واقعے کی تمام تر ذمہ داری نیتن یاہو ، اسرائیلی حکومت اور فوج پر ڈالی اور انہیں اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کا تل ابیب میں مظاہرہ
یہ واقعات اسرائیلی اور فلسطینی فریقوں کے درمیان نفسیاتی اور عسکری کشیدگی کو مزید بڑھا رہے ہیں اور علاقے میں تناؤ کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں
🗓️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں
ستمبر
پی ٹی آئی اراکین کے استعفے بغیر تصدیق منظورنہیں ہوں گے، اسپیکرقومی اسمبلی
🗓️ 18 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے پاکستان
دسمبر
نام نہاد انتخابات حق خود ارادیت کا ہرگز متبادل نہیں، حریت رہنما
🗓️ 11 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
ستمبر
الحشد الشعبی کی ایک او رشاندار کامیابی
🗓️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے شہر
مارچ
فرانس میں کشیدگی میں شدت/وزارت داخلہ کا مزید 13000 پولیس فورس کو میدان میں آنے کا حکم
🗓️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس کی وزارت داخلہ نے پنشن قانون میں ترمیم کے منصوبے
مارچ
فردوس نقوی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ مؤخرکردیا
🗓️ 2 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی، فردوس شمیم
جولائی
اعتماد ہے الیکشن کمیشن ملک میں صاف، شفاف انتخابات یقینی بنائے گا، آصف زرداری
🗓️ 19 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر اور پی پی پی کے صدر آصف
نومبر
عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
🗓️ 6 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک
اکتوبر