🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی جو دنیا میں ہونے والے مظالم پر اکثر خاموش رہتی ہیں لیکن جب کبھی کچھ بولتی ہیں تو ان کی زبان سے بالکل مغربی سازش صاف ظاہر ہوتی ہے اور اب ان کی جانب سے فلسطینیوں پر حالیہ بمباری اور مظالم کی مذمت کرنے پر درست الفاظ کا انتخاب نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بہادر بننے کی تجویز دی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے 10 مئی کو ٹوئٹ میں اسرائیلی حملوں میں فلسطینی بچوں کے زخمی اور گرفتار ہونے سے متعلق یونیسیف کی رپورٹ بھی شیئر کی تھی، اگرچہ ملالہ یوسف زئی نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی تھی، تاہم انہوں نے فلسطینی مسلمانوں کے بجائے صرف وہاں بچوں کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کو دہشت گردی لکھنے کے بجائے اسے تنازع لکھا تھا، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں حساس معاملے پر درست الفاظ استعمال کرنے کی تجویز دی گئی۔
ملالہ یوسف زئی نے لکھا تھا کہ یروشلم میں تشدد خصوصی طور پر بچوں کے خلاف، ناقابل برداشت ہے، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ طویل عرصے سے جاری اس تنازع نے کئی بچوں کی زندگیاں اور ان کے مستقبل چھین لیے ہیں۔
ملالہ یوسف زئی نے اپنی ٹوئٹ میں مطالبہ کیا کہ عالمی رہنماؤں کو فوری طورپر اقدامات کرنے چاہئیں، بچوں اور شہری غیرمحفوظ ہوں تو امن ممکن نہیں ہے، تاہم ان کی ٹوئٹ کے بعد کئی لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں یاد دلایا کہ وہ ایک بااثر عالمی شخصیت ہیں، اس لیے انہیں حساس معاملے پر مغربی میڈیا اور دنیا کی جانب سے استعمال کیے جانے والے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔
ملالہ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے انہی یاد دلایا کہ فلسطین کے نہتے شہریوں پر اسرائیل کی ریاستی سرپرستی میں کئی دہائیوں سے دہشت گردی جاری ہے۔
انہوں نے ملالہ یوسف زئی کو مینشن کیے بغیر لکھا کہ ہمیں مغربی میڈیا کے پروپیگنڈے کو سمجھنا چاہیے، فلسطین میں کئی دہائیوں سے یک طرفہ نہتے شہریوں کو نسل کشی ہو رہی ہے، ہمیں حقائق کو سمجھنا اور سیدھا کرنا چاہیے۔
آرٹسٹ فرقان شائق نے بھی ملالہ یوسف زئی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے نوبیل انعام یافتہ کی جانب سے لکھے گئے الفاظ پر اعتراض کیا اور ساتھ ہی انہوں نے درست الفاظ بھی لکھ ڈالے اور بتایا کہ ہمیں یروشلم میں تشدد کو اسرائیلی دہشت گردی لکھنا چاہیے اور بچوں پر تشدد کے بجائے نہتے مسلمانوں لکھنا چاہیے۔
بعض افراد نے ملالہ یوسف زئی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی اصلی ٹوئٹ کے الفاظ کو تبدیل کرکے انہیں سمجھایا کہ نوبیل انعام یافتہ کو حساس معاملے پر کیسے الفاظ استعمال کرنے چاہئیں؟
زیادہ تر افراد نے نوبیل انعام یافتہ کو مشورہ دیا کہ وہ تشدد کی جگہ دہشت گردی، بچوں کی جگہ مسلمان اور تنازع کی جگہ ظلم اور جبر جیسے الفاظ استعمال کرنے چاہئیں، کیونکہ فلسطین میں اسرائیل یک طرفہ دہشت گردی اور مظالم جاری رکھے ہوئے ہے۔
بعض افراد نے انہیں مکمل طور پر معاملے سے بے خبر ہونے کا طعنہ بھی دیا اور انہیں یاد دلایا کہ فلسطین پر دہشت گردی تنازع نہیں بلکہ ظلم ہے اور انہیں ایسے معاملات کو سمجھنا چاہیے ورنہ انہیں بالکل خاموش ہی رہنا چاہیئے۔
خیال رہے کہ 7 مئی کو مشرقی یروشلم میں رات کے وقت ہونے والی جھڑپ میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی صحت ورکرز نے بتایا تھا کہ کم از کم 205 فلسطینی اور 17 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جس کے بعد اسرائیل نے غزہ کی نہتی اور مظلوم عوام کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے دہشت گردی جاری کردی ہے جس کے خلاف پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا نوشہرہ کی صورتحال کا جائزہ
🗓️ 29 اگست 2022نوشہرہ: (سچ خبریں)دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی سطح
اگست
تیونسی عوام کا سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
🗓️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:تیونس کے شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت میں سخت حفاظتی
مارچ
نیپرانے بجلی کے نرخ میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی
🗓️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہ
اکتوبر
امریکہ فلسطینی بچوں کے قتل عام میں برابر کا شریک
🗓️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ایک بار پھر غزہ کی
نومبر
وزیر اعظم کا 12ربیع الاول کو تاریخ کی سب سے بڑی تقریب منانے کا اعلان
🗓️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے بارہ ربیع الاول کی
اکتوبر
خلائی جہاز شہریوں کو لے کر خلا میں روانہ ہو گیا
🗓️ 17 ستمبر 2021فلوریڈا(سچ خبریں) ایرواسپیس کمپنی اسپیس ایکس کا خلائی جہاز عام شہریوں کو
ستمبر
انصاراللہ کے ڈرون حملوں کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں وسیع گراوٹ
🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:مغربی میڈیا نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ڈرون حملوں
نومبر
وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن کرنے کی تیاریاں شروع
🗓️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکت خیز واقعات
اپریل