?️
سچ خبریں:عراقی فورسز الحشد الشعبی نے انسداد دہشت گردی کی ایک کامیاب کارروائی میں بغداد میں داعش کے ایک اہم رکن کو گرفتار کر لیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فورسز الحشد الشعبی نے انسداد دہشت گردی کی ایک کامیاب کارروائی کے دوران داعشی عنصر کو الانبار سے بغداد تک تعاقب کے بعد حراست میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں داعش کا خاتمہ کیسے ممکن ہوا؟
الحشد الشعبی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گرد ماضی میں الانبار میں داعش کے زیراثر علاقوں میں سرگرم تھا، وہ عراق کی سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے،خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اس کا مسلسل تعاقب کیا گیا، جس کے بعد اسے دارالحکومت بغداد میں گرفتار کر لیا گیا۔
عراقی سیکیورٹی فورسز اور عوامی مزاحمتی گروہ داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،الانبار، نینویٰ اور دیگر علاقوں میں داعش کی موجودگی کے خاتمے کے لیے مسلسل آپریشن کیے جا رہے ہیں۔
الحشد الشعبی کی اس کامیابی کو عراقی حکومت اور عوام کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، کیونکہ اس گرفتاری کو بغداد کی سیکیورٹی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: سامرا، عراق میں داعش کے خطرناک ترین مرکز کی تباہی
عراقی حکومت نے داعش کے خلاف اپنی حکمت عملی کو مزید سخت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو انٹیلیجنس آپریشنز بڑھانے کی ہدایت دی ہے تاکہ دہشت گرد نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
القسام: قیدیوں کی باقی ماندہ لاشوں کے حوالے کرنے کے لیے خصوصی آلات کی ضرورت ہوتی ہے
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبرین: تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بیان
اکتوبر
امریکی ریاستی نظام؛ صدرِ کے اختیارات اور فرائض
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:ریاستی طرز پر قائم امریکہ کے سیاسی نظام میں صدرِ مملکت
اکتوبر
شمالی، جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک
?️ 20 ستمبر 2024وزیرستان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں
ستمبر
فوج کی کمی پوری کرنے کے لیے صیہونیوں کا احمقانہ منصوبہ
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں زمینی افواج کی کمی
ستمبر
خاموشی اور جرم
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ نے حال ہی میں حکومت کو موجودہ
نومبر
فرانسیسی کسانوں کا ایک حالیہ مطالبہ
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:فرانس میں حکومت کی جانب سے کسانوں کو دی جانے والی
جنوری
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے کی تقریر کے دوران سفارت کاروں نے کیا کیا؟
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: ٹی آر ٹی عربی چینل نے بدھ کی رات خبر
جنوری
بھارتی پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کے کسی بھی قانون کو منسوخ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے
?️ 11 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) اگرچہ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ
جولائی