جو بائیڈن نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

جو بائیڈن نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جو بائیڈن نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے حوالے سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالتی عملے پر لگائی گئی ویزا پابندیاں ختم کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے سینیر عہدےدار فسیکو مچوچو کو اور دیگر عدالتی عملے پر عائد ویزا پابندیاں ختم کردی ہیں جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عائد کی تھیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے اعلیٰ عہدیداروں پر عائد کی گئی پابندیاں جوبائیڈن نے ختم کردیں۔

چیف پراسیکیوٹر نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا، امریکا کو فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات پر بھی غصہ تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے عالمی عدالت کو کینگرو کورٹ قرار دیا تھا اور عدالتی حکام پر ویزا پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

نئے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے اعلیٰ عہدیداروں پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کر دی ہیں تاہم افغانستان اور اسرائیل سے متعلق تحقیقات پرہمارے تحفظات برقرار ہیں۔

واضح رہے کہ یورپین یونین نے امریکہ کی جانب سے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ( ICC) کے عملے پر پابندی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس حوالے سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا تھا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے دنیا کے کچھ خوفناک جرائم کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس کی آزادی اور غیر جانبداری عدالت کے کام کی اہم خصوصیات ہیں جو اس کے فیصلوں کے جواز کے لئے بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔

جوزپ بوریل نے مزید کہا تھا کہ امریکہ کی جانب سے اس کے پراسیکیوٹر سمیت 2 رکنی عملے کے خلاف اعلان کردہ پابندیاں ناقابل قبول ہیں، یہ ایسا قدم ہے جس کی نظیر نہیں ملتی اور جو عدالتی کاروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے مترادف ہے۔

مشہور خبریں۔

بستیوں کی تعمیر فلسطین کے ساتھ براہ راست جنگ کی علامت ہے: حماس

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے ترجمان حازم

ملکہ مر گئیں پر ان کے مخالفین کو آج بھی سزا دی جاری ہے،برطانوی انسانی حقوق!

?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: برطانوی عدالت نے جمعرات کے روز سابق ملکہ الزبتھ دوم

یورپ نے روس کے خوف سے امریکہ سے دوگنے ہتھیار خریدے

?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے ماسکو کے ساتھ مذاکرات کا موقع ضائع

اماراتی جیل میں انسانی حقوق کے کارکن کی جان کو خطرہ

?️ 21 جولائی 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کی ان دو تنظیموں نے ایک بیان جاری کرتے

امریکہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے:تیونس کے صدر

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:تیونس کے صدر نے امریکی وزیر خارجہ کے امور مشرق قریب

ملک بھر میں ‘یومِ عاشور’ سخت سیکیورٹی انتظامات میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

?️ 9 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں آج یوم عاشور (10 محرم الحرام)

چیف جسٹس کا تھر میں عدم سہولیات پر برہمی کا اظہار

?️ 25 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے تھر میں صحت

مشیر خزانہ نے بجلی اور تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے سے متعلق خبردار کردیا

?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بجلی اور تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے والی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے