?️
تل ابیب (سچ خبریں) ایک طرف جہاں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے وہیں فلسطینیوں کی جانب سے اپنا دفاع کرنے پر اسرائیل کے نئے انتہا پسند وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے فلسطینیوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کے خلاف کاروائی کی دھمکی دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے نئے انتہا پسند وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور وہ مزید تشدد اور غزہ سے راکٹ فائر کو برداشت نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی تنظیموں کے دباو میں نہیں آئیں گے اور ان کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلے سیکیورٹی اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں نئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے ساتھ کسی تنازع میں ملوث نہیں ہونا چاہتے، انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جو ہم پر حملہ نہیں کرے گا ہم بھی اس کا نقصان نہیں کریں گے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کی جانب سے دو لاپتہ فوجیوں اور اسرائیلی شہریوں کی سات سالوں سے واپسی کو نظرانداز کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم ان کو واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی کابینہ نے اتوار کو سیکیورٹی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ملک کی مجموعی سلامتی کی صورت حال پر غور و خوص کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں جب سے نئے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے منصب اقتدار سنبھالا ہے اس وقت سے فلسطینیوں پر زمینی و فضائی حملوں میں شدت آگئی ہے جب کہ گزشتہ جمعہ کے دن بھی مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان پر گولیاں برسائی گئیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایک طرف جہاں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے وہیں اگر فلسطینی نوجوان اپنا دفاع کرتے ہیں تو انہیں انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
2024 کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے، گورنر پنجاب
?️ 8 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ
فروری
کیا فلسطین میں نیا انتفاضہ شروع ہو رہا ہے؟
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:اگرچہ فلسطینیوں پتھر انتفاضہ نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کی ناک
جون
یوکرین کے لیے امریکی سیکورٹی کی ضمانت کیا ہے؟
?️ 19 اگست 2025یوکرین کے لیے امریکی سیکورٹی کی ضمانت کیا ہے؟ منگل کو امریکی
اگست
اردوغان ایران کا دورہ کریں گے
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: بعض خبری ذرائع نے آنے والے دنوں میں ترکی
جولائی
حماس غزہ کی گلیوں میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے: صیہونی تجزیہ کار
?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار کے صیہونی تجزیہ کار، آوی یسسخروف نے اعتراف
اکتوبر
بحرین میں صیہونی اعلیٰ افسر کی مستقل تعیناتی
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:تل ابیب اور منامہ کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر دستخط ہونے
فروری
سعودی عرب نے خطے کے ممالک کو تباہ کرنے کے لیے ہزاروں دہشت گرد بھیجے
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: 12 جنوری 2022 بروز بدھ، جزیرہ نما عرب میں حزب
جنوری
کیا بندوق کے زور پر نظریے کو ختم کیا جاسکتا ہے؟
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: اردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے یہ کہتے ہوئے کہ
نومبر