?️
خرطوم (سچ خبریں) سوڈان نے اسرائیل کے بائیکاٹ کے قانون کے بارے میں اہم فیصلہ لیتے ہوئے اس قانون کو منسوخ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوڈان کے عبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے 1958ء میں منظور کردہ اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون منسوخ کر دیا، اس اقدام کی وجہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ برس تعلقات کا قیام ہے، 3ماہ قبل اسرائیلی وزیر انٹیلی جنس ایلی کوہیننے خرطوم کا دورہ بھی کیا تھا۔
سوڈانی کابینہ نے دوغلے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خرطوم کا قضیہ فلسطین اور آزاد فلسطینی ریاست کے حوالے سے اصولی موقف بدستور قائم ہے، اور ہم قضیہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔
اسرائیل کے بائیکاٹ کی منسوخی کا فیصلہ حتمی منظوری کے لیے خود مختار کونسل کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب فلسطین کے ممتاز عالم دین، اعلیٰ اسلامی کمیٹی کے سربراہ اور امام وخطیب مسجد اقصیٰ شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں پارلیمانی انتخابات شہر کی عرب اور اسلامی شناخت اور اس کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں انتخابات پر پابندی کو فلسطین میں انتخابات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔
ایک بیان میں شیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ بیت المقدس میں پارلیمانی انتخابات پر اسرائیل کی طرف سے پابندی کا امکان ہے، کیونکہ صہیونی ریاست کی موجودہ پالیسی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے پر مبنی ہے۔
شیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ اگر فلسطین میں انتخابات ملتوی یا منسوخ کیے جاتے ہیں، تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اسرائیل کا مقصد پورا ہوگیا، کیوں کہ اسرائیل کا وژن ناصرف بیت المقدس بلکہ پورے فلسطین میں انتخابات میں رخنہ ڈالنا ہے۔


مشہور خبریں۔
مشرقی لبنان سے بے گھر ہونے والے لبنانی شہریوں کی تعداد
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ مشرقی لبنان
نومبر
کسی کرپٹ کو کسی صورت میں این آر او نہیں دیں گے: فیاض چوہان
?️ 3 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے
اپریل
اسرائیل کی ڈیٹرنٹس پاور میں کمی آئی ہے:صہیونی حکام
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان سے بڑے پیمانے پر راکٹ
اپریل
شام میں روسی فضائی حملوں میں 11 داعشی دہشت گرد ہلاک
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:روسی لڑاکا طیاروں نے شام میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں
مارچ
مریم نواز کی اسلام آباد میں میڈیا ٹاک
?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا
ستمبر
لاپتا افراد کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پشاور ہائی کورٹ میں پیش
?️ 30 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کیس میں وزیر اعلیٰ
ستمبر
الاقصیٰ طوفان کے بعد امریکہ کی مداخلت نے اسرائیل کو بچایا
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق کی سید الشہداء بریگیڈز کے سیکرٹری جنرل ابو علاء
ستمبر
آج ملک بھر میں جزوی ہڑتال رہی
?️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کچھ دینی رہنماوں کی اپیل ملک کے مختلف شہروں
اپریل