مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان محلے میں حملہ کرتے ہوئے متعدد فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا جبکہ علاقے کے تمام داخلی راستے بند کرتے ہوئے ایک فلسطینی کا گھر بھی مسمار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان میں واقع بطن الھویٰ کے علاقے میں بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے متعدد نوجوانوں کو مار پیٹ کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔
مقبوضہ بیت ا لمقدس کے ذرائع نے کہا کہ سلوان میں بطن الھویٰ کے علاقے میں درجنوں شہریوں اور قابض پولیس کے مابین جھڑپیں ہوئیں جنہوں نے نوجوانوں کو گرفتار کیا اور انہیں نامعلوم حراستی مرکز میں لے گیا۔
یاد رہے کہ اس علاقے میں مستقل طور پر فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے اور ان کی جگہ پر آباد ہونے کے لیے صہیونی آبادکاروں کے ساتھ جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے علاقے پر صہیونی یلغار اور فلسطینی شہری کے گھر کو تباہ کرنا فلسطین کی حالیہ پیشرفت میں شامل ہیں۔
صہیونی حکومت غیرقانونی تعمیر کا بہانہ بنا کر مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے مکانات کو تباہ کررہی ہے۔
مشہور خبریں۔
مراکش اور اسرائیل مزدوروں کو مقبوضہ فلسطین بھیجنے پر متفق
جون
امریکہ غزہ کے لوگوں کی نسل کشی میں برابر شریک
اپریل
انسداد پولیو سے متعلق وزیر اعظم کا اہم بیان
دسمبر
ناروے میں صیہونی ریاست کے ساتھ تعاون کی وجہ سے امریکی کمپنی کی سرگرمیاں معطل
جنوری
تین افراد اور پانچ صہیونی اداروں کے خلاف امریکی پابندیاں
جولائی
امریکی میڈیا غزہ کے بھوکے اور زخمی بچوں کے درد پر کیوں خاموش ہے؟
مئی
فلسطینیوں کی شاندار جیت میں شہید قاسم سلیمانی کا اہم کردار
مئی
صہیونی جنگی کابینہ میں بحران کے بارے میں ایک نیا انکشاف
اپریل