?️
ملا کنڈ: (سچ خبریں) خیبرپختونخو اکے ضلع ملاکنڈ میں 16 تا 20 جولائی سیکیورٹی فورسز نے پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک اور 8 گرفتار کرلیے گئے۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروس پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ضلع ملاکنڈ میں 16 سے 20 جولائی تک سیکیورٹی فورسز نے پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا، اطلاعات کے مطابق علاقے میں بھارتی ایجنٹ تنظیم ’ فتنہ الخوارج’ سے تعلق رکھنے والے خوارج موجود تھے۔
چار روز تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مہارت سے خوارج کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک کر دیے گئے جبکہ 8 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔
خوارج کے زیر استعمال دو ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے اور بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
علاقے کے مقامی لوگوں نے اس آپریشن کو سراہا اور ریاست کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قوم کے ساتھ مل کر بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم کا کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے ملاکنڈ میں کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور خوارج دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی ستائش کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی فورسز میں ہم آہنگی کی مثال ہے۔
انہوں نےکہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سیکیورٹی فورسز کےساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،
قبل ازیں آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 19 اور 20 جولائی کی درمیانی شب دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر بلوچستان کے علاقے پہرود میں آپریشن کیا جس کے دوران بھی 4 دہشت گرد مارےگئے ، اور ان کے قبضے سے فتنۃ الہندوستان کا جھنڈا اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔


مشہور خبریں۔
شام کو پھر سے کون میدان جنگ بنانے کی کوشش کر رہا ہے؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: شام کے منظر نامے پر ایک بار پھر امریکہ کی
جولائی
داعش جارج ڈبلیو بش کو قتل کرنا چاہتے تھے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے منگل کی شام تہران
مئی
فلسطینی بچوں کا گوٹیرس کو پیغام
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی بچوں کے دفاعی گروپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل
اگست
امریکی انٹیلی جنس اداروں کو بائیڈن کا نیا حکم
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:یوکرین جنگ کے رازوں کے بارے میں پینٹاگون کی متنازعہ خفیہ
اپریل
بیروت پیجرز دھماکے کیوں ہوئے؛وال اسٹریٹ جنرل کا دعوی
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ بیروت کے
ستمبر
صیہونی حکومت اور فرانس کا الجزائر میں تفرقہ اندازی کا منصوبہ
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت، فرانس اور مراکش کی
مئی
اسرائیل کا فلسطینی اور عرب اراضی پر قبضہ غیر قانونی ہے:مصر
?️ 22 فروری 2026اسرائیل کا فلسطینی اور عرب اراضی پر قبضہ غیر قانونی ہے:مصر مصر
فروری
کرسٹی نوم امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر مقرر
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹ نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری کے لیے
جنوری