سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑے پیمانے پر جنگ کا خطرہ یقینی ہے لیکن اسے روکا جا سکتا ہے
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں ایک بڑی جنگ کا خطرہ ہے لیکن اگر تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں تو اس جنگ سے بچا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی جنگی جرائم میں کون سے ممالک شامل ہیں؟ ترک صدر کی زبانی
رپورٹ کے مطابق ریابکوف نے کہا کہ ہم صورتحال کا قریب سے اور تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں، حقیقی معنوں میں ایک مکمل جنگ کا خطرہ بہت زیادہ ہے،
انہوں نے تمام فریقین سے تحمل کی اپیل کی اور کہا کہ روس خطے کے ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار پھر یاد دہانی کراتا ہوں کہ اگر تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں تو بڑی جنگ سے بچا جا سکتا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب صہیونی رژیم نے فلسطینی مزاحمت (حماس) کو ختم کرنے کے بہانے غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کیے۔
یہ حملے 7 اکتوبر 2023 سے جاری ہیں اور اب ان حملوں کا دائرہ لبنان اور شام تک پھیل گیا ہے۔
ایران نے شہید ہنیہ اور حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے قتل کے ردعمل میں یکم اکتوبر کو انتباہی میزائل حملے کیے جن میں مقبوضہ فلسطین کے اندر متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران نے تصدیق کی کہ ان میزائل حملوں کا 90 فیصد کامیابی سے اپنے اہداف تک پہنچا۔
اسرائیلی فوج نے اس کے جواب میں تہران پر جوابی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مناسب وقت پر اس کا ردعمل دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں تباہ کن انداز
ایرانی قیادت نے آپریشن وعدہ صادق ۲ کے بعد خبردار کیا کہ صہیونی رژیم کی جانب سے کسی بھی حملے کا جواب اس سے کہیں زیادہ سخت حملوں کی صورت میں دیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
چین تائیوان پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ کیا کرے گا؟
ستمبر
امریکہ اور چین دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں:ہنری کسنجر
مئی
خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی سرفہرست ہے: شیخ رشید
اکتوبر
نظربند حریت چیئرمین اوردیگرکا کشمیری عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد
جون
پی آئی اے کے طیارے میں دورانِ پرواز دلخراش واقعہ
نومبر
برآمدات پرمبنی ترقی ہی واحد راستہ ہے، وزیرخزانہ
مئی
غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں جنگ کے 14ویں روز کی خبریں
اکتوبر
گزشتہ ماہ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف 260 انتظامی وارنٹ گرفتاری جاری
فروری