🗓️
سچ خبریں:کیلیفورنیا میں حالیہ جنگلاتی آگ کے تباہ کن اثرات کے بعد، ریاست ایک بار پھر تیز ہواؤں اور ممکنہ آگ کے خطرے کا سامنا کر رہی ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کیلیفورنیا اور لاس اینجلس کے جنگلاتی علاقوں میں لگنے والی آگ، جس میں اب تک کم از کم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ہزاروں گھر تباہ ہو چکے ہیں، ابھی پوری طرح قابو میں نہیں آئی، جبکہ اب مزید خطرناک ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا کا جہنم؛ امریکی فائر فائٹرز بالٹیوں کے ذریعے کیوں آگ بجھاتے ہیں؟
امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق، کیلیفورنیا کے ساحلی علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 113 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں یہ رفتار 161 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ سانتا آنا ہوائیں، جنہیں خطرناک آگ بھڑکانے کے لیے جانا جاتا ہے، علاقے میں خشک سالی اور کم رطوبت کے ساتھ آگ کے پھیلاؤ کو مزید تیز کر سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ لاس اینجلس اور ونچورا کے بعض علاقوں کے لیے "انتہائی خطرناک حالات” کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جو آج شام سے کل صبح تک نافذ رہے گی۔
امریکی محکمہ موسمیات کے اہلکار ریچ تھامپسن نے کہا کہ طوفانی حالات اور ایک عددی رطوبت کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہ سکتا ہے، اس کے علاوہ، اپریل کے بعد سے بارش کی کمی کی وجہ سے خطے میں آگ لگنے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔
فائر فائٹر ابھی تک لاس اینجلس، پالیسڈز اور ایٹن کے علاقوں میں جنگلاتی آگ کو مکمل طور پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 7 جنوری کو شروع ہونے والی ان آگوں نے اب تک 14 ہزار سے زائد عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے، تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، پالیسڈز کی آگ کا 52 فیصد اور ایٹن کی آگ کا 81 فیصد قابو میں آ چکا ہے۔
تاہم، رطوبت کی کمی اور ہواؤں کے دوبارہ چلنے سے آگ کے دوبارہ بھڑکنے کا خطرہ برقرار ہے۔
ماہرین کے مطابق، ہواؤں کے دوبارہ چلنے اور طویل خشک موسم کی وجہ سے، ثانوی آگ کے واقعات اور مزید نقصان کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں ہزاروں افراد اب بھی بے گھر ہیں اور بحالی کے عمل میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، آگ بجھانے والی ٹیمیں طوفانی ہواؤں کے دوران کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں۔
مزید پڑھیں: لاس اینجلس آگ کی لپیٹ میں؛بائیڈن کا اٹلی کا دورہ منسوخ
کیلیفورنیا میں حالیہ آتش زدگی کے نقصانات اور نئے خطرات نے ریاست کو ایک بار پھر سنگین صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ سانتا آنا ہواؤں کی شدت اور خشک موسم، جنگلاتی آگ کے مسلسل خطرے کو جنم دے رہے ہیں،حکام نے عوام کو ہوشیار رہنے اور حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی ہے۔
مشہور خبریں۔
میں پہلے دن سے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا حامی تھا
🗓️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
نومبر
پاکستانی ایٹمی پروگرام کے حقیقی خالق
🗓️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: ڈاکٹر رفیع محمد چودھری کو پاکستان میں سائنس اور فزکس
جولائی
وزیر تعلیم نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہورمیں نئے گریجویٹ بلاک کاسنگ بنیاد رکھا
🗓️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمونے نیشنل کالج آف آرٹس
نومبر
وزیر اعظم کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت
🗓️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات کو
مئی
سعودی اتحاد نے یمن کے آثار قدیمہ پر بھی رحم نہیں کیا
🗓️ 21 جون 2021سچ خبریں:یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت کے نتیجہ میں اس
جون
31 فلسطینی خواتین صیہونی جیلوں میں
🗓️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی اسیران کی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
مارچ
غزہ جنگ میں امریکہ نے اب تک صیہونی حکومت کی کتنی مالی امداد اور اسلحہ جاتی امداد کی ہے؟
🗓️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے خلاف صیہونی حکومت
اپریل
ایس بی سی اے نے رہائشی پلاٹس پر تجارتی اور تفریحی سرگرمیوں کی اجازت دے دی
🗓️ 30 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے شہر بھر میں رہائشی علاقوں میں
مارچ