ٹک ٹاک سے شروع ہونے والی ٹرمپ کی صدارت

ٹک ٹاک سے شروع ہونے والی ٹرمپ کی صدارت

?️

سچ خبریں:دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک ٹک ٹاک تقریباً 12 گھنٹے کی معطلی کے بعد امریکہ میں دوبارہ فعال ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، ٹک ٹاک کو ہفتہ کی شام امریکی سپریم کورٹ کے ایک حکم کے تحت پورے امریکہ میں معطل کر دیا گیا تھا۔ اس دوران، پلیٹ فارم کے 170 ملین امریکی صارفین کو ایک پیغام موصول ہوا: بدقسمتی سے،امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی نافذ کر دی گئی ہے اور آپ اس وقت اسے استعمال نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی، امریکی سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت

تاہم، پیر کو ٹرمپ کی مداخلت کے بعد یہ پابندی ہٹا دی گئی، اور ٹک ٹاک نے صارفین کو ایک پیغام کے ذریعے خوش آمدید کہا کہ ہم آپ کے صبر اور حمایت کے شکر گزار ہیں، صدر ٹرمپ کی کوششوں کے باعث ٹک ٹاک امریکہ واپس آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ممکن ہوئی، جنہوں نے اپنی صدارت کے پہلے دن اس مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ وہ ٹک ٹاک کو امریکہ میں پابندی سے بچانے کے لیے مزید وقت فراہم کریں گے، تاکہ چینی کمپنی کو اپنا امریکی کاروبار کسی قابل قبول خریدار کو بیچنے کا موقع مل سکے۔

ٹرمپ نے اس پابندی کے نفاذ کو 90 دن کے لیے مؤخر کرنے کا عندیہ دیا تھا، جس کے تحت ٹک ٹاک کو اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کا موقع ملے گا۔

ٹک ٹاک پر پابندی کی بنیادی وجہ اور اس پر لگائے گئے الزامات :
1. قوانین کی خلاف ورزی: امریکی قوانین کی مبینہ نظر اندازی اور بچوں و نوجوانوں کے لیے نامناسب مواد کی فراہمی۔
2. قومی سلامتی کا خطرہ: امریکی قانون سازوں کا الزام ہے کہ ٹک ٹاک کی ملکیتی چینی کمپنی، صارفین کا ڈیٹا حکومت چین کو فراہم کرتی ہے، جو امریکی قومی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ سمجھا جاتا ہے۔

ٹک ٹاک کی بحالی نے امریکہ میں اس کے کروڑوں صارفین کو خوش کر دیا ہے، تاہم، یہ مسئلہ اب بھی بحث و مباحثے کا مرکز ہے، کیونکہ امریکی حکومت اس پلیٹ فارم کی نگرانی کو سخت کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ٹک ٹاک کی بحالی اور اس کے ارد گرد ہونے والی سیاسی چالوں نے ٹرمپ کی صدارت کے ابتدائی دنوں میں عوامی توجہ حاصل کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی کانگریس کے نمائندوں کی ٹک ٹاک کو ہٹانے کی درخواست

یہ مسئلہ اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ کس طرح سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی اور ان کے ڈیٹا کے تحفظ پر سیاست اور قانون سازی کے مسائل ابھرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ژوب: پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خارجی دہشتگرد ہلاک

?️ 23 جنوری 2025ژوب: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں افغانستان

فرانس کو 1961 کے قتل عام پر معافی مانگنی چاہیے:الجزائری تنظیم

?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:الجزائر کی نیشنل لبریشن فرنٹ نے اکتوبر 1961 میں فرانسیسی فوجیوں

یورپ میں نیٹو کی سب سے بڑی فضائی مشق کا آغاز

?️ 12 جون 2023سچ خبریں:نیٹو کی 250 طیاروں اور 10 ہزار سے زائد اہلکاروں کی

کشمیر کا فیصلہ خود کشمیری کریں گے

?️ 23 جولائی 2021مظفرآباد (سچ خبریں) انہوں نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب

عرب اور اسلامی ممالک نیتن یاہو کے استکبار کے سامنے کیوں نہیں کھڑے ہوتے؟؟

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کے ایک تجزیہ کار نے اس بات پر تعجب

ہم اسرائیل کو غزہ کے خلاف من مانی نہیں کرنے دین گے: ماسکو

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی

ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم

?️ 30 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ

سابق آسٹریلوی وزیر خارجہ: نیتن یاہو مشرقِ وسطیٰ میں امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: آسٹریلیا کے سابق وزیر خارجہ گیریٹ ایونز نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے