?️
سچ خبریں:آئرلینڈ نے صیہونی کمپنیوں کے ساتھ تجارت روکنے کا منصوبہ پیش کر کے یورپ میں ایک نئی مثال قائم کر دی،اس فیصلے کے بعد صہیونی حکومت نے شدید ردعمل کا عندیہ دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، آئرلینڈ یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم صیہونی کمپنیوں کے ساتھ تجارت کو روکنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صیہونی کمپنیوں پر کیا بیتی؟
معروف برطانوی اخبار فائننشل ٹائمز نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ آئرش حکومت عنقریب ایک ایسا بل پارلیمنٹ میں پیش کرے گی جس کے تحت ان تمام اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ ہر طرح کی تجارت ممنوع قرار دی جائے گی جو مقبوضہ علاقوں میں سرگرم ہیں۔
ذرائع کے مطابق، یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مغربی ممالک پر غزہ میں صیہونی حملوں کی حمایت کے باوجود، جنگ کے خاتمے کا عالمی مطالبہ بڑھتا جا رہا ہے،فرانس اور کینیڈا جیسے ممالک بھی اگرچہ اسرائیلی اقدامات کی حمایت کر چکے ہیں، لیکن اب وہ بھی جنگ بند کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
اسی تناظر میں، آئندہ ماہ جون کے وسط میں نیویارک میں ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس متوقع ہے جس میں فرانس اور سعودی عرب کی دعوت پر مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال ہو گا اور امکان ہے کہ اس اجلاس میں ریاست فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا جائے۔
اس صورتحال پر صہیونی حکومت کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی ملک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو اسرائیل اس کا سخت جواب دے گا،ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایسے کسی اقدام کی صورت میں مغربی کنارے (ویسٹ بینک) پر مکمل قبضہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیر خارجہ کے یہ سخت بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب یورپی یونین اور عالمی برادری فلسطین کے مسئلے پر دو ریاستی حل کی حمایت میں سرگرم ہو رہی ہے،تجزیہ کاروں کے مطابق آئرلینڈ کا یہ اقدام دیگر یورپی ممالک کے لیے بھی ایک مثال بن سکتا ہے اور آنے والے دنوں میں خطے کی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
آئرش حکومت کی طرف سے اس اقدام کو انسانی حقوق کی حمایت اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اسرائیلی حکومت نے اسے غیرمنصفانہ اور جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری کو متنبہ کیا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
افراط زر میں اگلے سال تک کوئی بہتری نہیں آنے والی:امریکی محکمہ خزانہ
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے اتوار کی رات پیش گوئی
اکتوبر
آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، شیخ رشید و دیگر کی بریت کی درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل
?️ 10 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں
جون
امریکہ کی مزید صیہونی قبضے کی مخالفت
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفیر تھامس نائیڈز نے کہا کہ امریکی
جنوری
کشمیری بھارتی قبضے کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 25 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اپریل
خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید
?️ 15 فروری 2025ڈی آئی خان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف
فروری
اٹلی میں پائلٹس اور فلائٹ عملے کی ہڑتال
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: اطالوی ایئر لائنز کے کیبن کریو اور پائلٹس کی اتوار
جولائی
اسرائیل نے ہمیں حیرت میں ڈال دیا:یوکرینی صدر
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے ساتھ جنگ کے
ستمبر
ٹرمپ اور پیوٹن کی آئندہ ملاقات کی تفصیلات
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: دو روسی ذرائع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی
فروری