?️
جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان کو اقوام متحدہ کا بنیادی شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہر سطح پر امن، استحکام اور خوشحالی کے لیئے کام کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ وہ عالمی باڈی کے مؤثر طور پر کام کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ پاکستان، اقوام متحدہ کا بنیادی شراکت دار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بات چیت کے دوران کورونا وبائی صورتحال، وبا کے بعد معاشی صورتحال میں بہتری، قرضوں میں ریلیف کی کوششوں، ویکسین کے معیار، افغان امن عمل، مقبوضہ جموں و کشمیر اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ عالمی باڈی کے مختلف شعبوں میں مؤثر طور پر کام کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بالخصوص سماجی و اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کی ملک کی صدارت کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم متفقہ طور پر اقتصادی اور سماجی کونسل کے 21-2020 کے صدر منتخب ہوئے تھے، یہ چھٹا موقع ہے کہ پاکستان کونسل کا صدر منتخب ہوا۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے شاہ محمود قریشی کو افغانستان میں صورتحال کی بہتری کے لیے تنظیم کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نے جاری امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ متعلقہ فریقین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائیں اور جامع سیاسی تصفیے کے لیے مل کر کام کریں اور اس عمل میں رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف متحد ہوں۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغان امن عمل کو مشاورت کے ذریعے اور اس طریقے سے آگے لے کر چلا جائے جس سے افغانستان اور خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے قیام میں مدد ملے۔
شاہ محمود قریشی نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان دوبارہ بطور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ تعیناتی کے لیے انتونیو گوتریس کی بھرپور حمایت کرے گا۔
انتونیو گوتریس نے دوبارہ بطور سیکریٹری جنرل تعیناتی کے لیے پاکستان کی جانب سے حمایت کی یقین دہانی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے بڑا معاون رہا ہے اور اقوام متحدہ کے تحت عالمگیریت کے فلسفے پر کاربند ہے۔
یاد رہے کہ انتونیو گوتریس نے گزشتہ سال پاکستان کا چار روزہ دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں اور اسلام آباد میں دو روزہ مہاجرین کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ بحیرہ احمر میں اپنی چودھراہٹ دکھا سکے گا؟
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: صنعاء کے ایک سرکاری عہدیدار نے غزہ پر قابضین کی
اپریل
کورونا وائرس کی تیسری لہر اور احتیاط نہ کرنے کے سنگین نتائج
?️ 21 اپریل 2021(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں
اپریل
توشہ خانہ کیس: بادی النظر میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں غلطیاں ہیں، چیف جسٹس
?️ 23 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی
اگست
عمران خان کی بہنوں کے ساتھ ناروا سلوک کا وقت آنے پر حساب لیا جائے گا، علی امین گنڈاپور
?️ 9 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ
اپریل
موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق شفقت محمود کا اہم بیان
?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق وزیرتعلیم شفقت محمود
دسمبر
مجھے سزا ہو بھی جائے تب بھی الیکشن ضرور لڑوں گا:ٹرمپ
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ خفیہ دستاویزات کیس میں
جون
لاہور: فیشن ڈیزائنر کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری
?️ 17 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر لاہور نے امن و امان کی صورتحال
نومبر
ایرانی جوہری سائنسداں کے قتل کیس میں 14 افراد کے خلاف فرد جرم عائد
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی جوہری سائنسداں شہید فخری زادہ کے قتل کیس میں 14
ستمبر