?️
لاہور: (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر لاہور نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے خدشات کے تحت معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کے آفس سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کو پُرتشدد کاروائیوں میں شریک رہیں، ان کے خلاف مواد کا جائزہ لیا گیا ہے، وہ دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتی ہیں۔
اس میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کیا جاتا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق خدیجہ شاہ کو ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا۔
دوسری جانب خدیجہ شاہ کی لیگل ٹیم نے نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ 15 نومبر کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے خدیجہ شاہ کے خلاف 9 مئی سے متعلق چوتھے اور آخری مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی تھی۔
جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملہ کرنے سے متعلق پہلے سے درج دو مقدمات میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد سرور روڈ پولیس نے خدیجہ شاہ کو کنٹونمنٹ کے علاقے میں پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے مقدمے میں دوبارہ حراست میں لے لیا تھا۔
اس سے قبل 9 مئی کے پُرتشدد واقعے کے دوران سوشل میڈیا پر لوگوں کو مبینہ طور پر فوج کے خلاف اشتعال دلانے کے لیے پیغامات پوسٹ کرنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائبر کرائم کیس میں ان کو گرفتار کیا تھا۔
یاد رہے کہ خدیجہ شاہ نے 9 مئی ہنگامہ آرائی کے الزامات میں 23 مئی کو خود کو لاہور پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
پولیس کا دعویٰ تھا کہ وہ 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر ہونے والے حملوں کے لیے اکسانے والے افراد میں سرفہرست تھیں اور انہیں دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت سرور روڈ پولیس میں درج ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔
اعلیٰ پولیس حکام نے ان کی گرفتاری کے حوالے سے کہا تھا کہ خدیجہ شاہ لاہور سی آئی اے ہیڈ آفس میں پیش ہوئیں اور انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
بعد ازاں 18 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی تھی۔
جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی، تاہم ایف آئی اے نے دوسرے مقدمے میں ان کو گرفتار کرلیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ایرانی سائنسدانوں کے خلاف موساد کی پوشیدہ جنگ کی رپورٹ
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:گیارہ سال قبل ٹھیک 21 جنوری 1390 کو ایران کے ایٹمی
جنوری
امریکہ کا لبنان کو دھوکہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ امریکیوں نے مصری
جولائی
امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کا ساتھی
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت کے ساتھ ساتھ اس ملک
جولائی
قومی اسمبلی اجلاس میں ایاز صادق کا حکومت، اپوزیشن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کا عندیہ
?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 11 بجے تک
دسمبر
وینس فلم فیسٹیول میں صہیونی مظالم کی مذمت کے لیے سینما سے وابستہ افراد کی اپیل
?️ 25 اگست 2025 سچ خبریں: دنیا بھر کے ہزاروں اداکاروں، فلم سازوں اور سینما
اگست
ڈونلڈ ٹرمپ کی دہشت گردانہ پالسیوں پر گامزن جوبائیڈن
?️ 8 اپریل 2021(سچ خبریں) جوبائیڈن نے بے غیرتی اور دروغ گوئی کی ایک نئی
اپریل
ایرانی اور پاکستانی رہنماؤں کے درمیان عیدالفطر کی بات چیت؛ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کا معاہدہ
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ
جون
صہیونیوں نے غزہ کی تاریخی یادگاروں کے ساتھ کیا کیا ؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں آثار قدیمہ، مذہبی یادگاریں اور سیاحتی
جنوری