?️
سچ خبریں: عراق کی اسلامی مزاحمت نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں ایلات کی بندرگاہ پر ایک اہم اور حساس ہدف کو نشانہ بنایا۔
المیادین نیوز ایجنسی کی رپورٹ ک مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں ایلات کی بندرگاہ پر دوبارہ حملہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم نے کئی ڈرونز کے ذریعے مقبوضہ فلسطین کی ایلات بندرگاہ میں ایک اہم ہدف پر حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حقیقت میں بدلنے والا صیہونیوں کا ڈراؤنا خواب
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ غزہ میں جنگ کے جاری رہنے کے دوران عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے مقبوضہ فلسطین میں واقع ایلات بندرگاہ جیسے اہداف کو نشانہ بنایا ہو۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے غزہ کے لوگوں کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا ہے، عراق کی اسلامی مزاحمت کے مطابق انہوں نے مقبوضہ بندرگاہ ام الرشراش پر حملہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: مزاحمتی تحریک کے ہتھیار کیا کر رہے ہیں اور صیہونیوں کی حالت زار؛ سید حسن نصراللہ کی زبانی
عراقی اسلامی مزاحمت نے دشمن کے مقامات کو تباہ کرنے کے لئے اپنی کارروائیوں کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدی مغربی کنارے تک کیوں نہیں پہنچے؟
?️ 12 ستمبر 2021سچ خبریں:کچھ تجزیہ کاروں نے چھ فلسطینی اسیروں کی عظیم کامیابیوں کا
ستمبر
سعودی عرب کا حج کے لیے اہم شرائط کا اعلان
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج کرنے کی
جون
جارج سوروس دنیا کے لیے خطرناک ہیں:بھارت
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:ہندوستان کے وزیر خارجہ نے ارب پتی سرمایہ کار جارج سوروس
فروری
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا.
?️ 10 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو
مئی
’ووٹ لازمی کاسٹ کرو‘، اداکاروں کی عوام سے اپیل
?️ 3 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) حقِ رائے دہی اور ’ووٹ‘ کے دُرست استعمال کی
فروری
پوری قوم کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیرمعمولی قیادت پر فخر ہے۔ ایاز صادق
?️ 22 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فیلڈ
مئی
جے یو آئی (ف) کا بلوچستان حکومت میں شمولیت کا حتمی فیصلہ تاخیر کا شکار
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) بلوچستان حکومت میں شمولیت کی دعوت ملنے کے باوجود
اکتوبر
مائیکروسافٹ کا وائس، ویڈیو کالز میں انقلاب برپا کرنیوالی ’اسکائپ‘ سروس ختم کرنے کا اعلان
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آن لائن وائس
مارچ