?️
سچ خبریں:امریکی صدارتی امیدوار کملا ہریس نے اپنے انتخابی حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک غیر مستحکم اور انتقام پسند شخصیت قرار دیا ہے جو طاقت کے بے لگام اختیارات چاہتے ہیں اور انصاف کے دعووں میں گھرے ہوئے ہیں۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، لاس ویگاس میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کمالا ہریس نے ٹرمپ کی پالیسیوں پر سخت حملے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: میں جیت جاؤں گا تو تارکین وطن کے ساتھ کیا کرؤں گا؟ ٹرمپ کا اعلان
ہریس نے کہا کہ ٹرمپ ایک غیر مستحکم اور انتقامی شخص ہیں، اور اگر وہ دوبارہ منتخب ہوئے تو پہلے سے زیادہ وسیع پیمانے پر خاندانوں کو الگ کرنے کی پالیسی پر عمل کریں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرمپ صرف باتوں تک نفرت انگیزی تک محدود نہیں ہیں بلکہ عملی طور پر بھی یہ اقدامات کرتے ہیں۔
کمالا ہریس نے وعدہ کیا کہ وہ تمام امریکیوں کو ایک نظر سے دیکھیں گی، چاہے وہ ان سے اختلاف ہی کیوں نہ رکھتے ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ٹرمپ کے برعکس سب کی آراء کو اہمیت دوں گی جبکہ ٹرمپ اپنے مخالفین کو دشمن سمجھتے ہیں اور انہیں جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں۔
ہریس نے ایک بار پھر زندگی گزارنے کے اخراجات، رہائشی سہولیات کی قیمتوں میں کمی اور دیگر سماجی پالیسیوں پر عمل کرنے کا وعدہ کیا۔
آریزونا کے شہر فینکس میں بھی ہریس نے کہا کہ ہمیں اس انتخاب میں ٹرمپ کی دس سالہ کوششوں کا خاتمہ کرنے کا موقع ملا ہے، جس کا مقصد ہمیں ایک دوسرے سے الگ اور خوفزدہ رکھنا تھا۔
انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا پسندیدہ نعرہ دہراتے ہوئے ٹرمپ کو "غیر مستحکم، انتقام پسند، اور بے لگام اختیارات کے خواہاں” شخص قرار دیا۔
ہریس نے کہا کہ یا تو وہ وائٹ ہاؤس میں ہوں گے یا میں
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی ایک بار پھر تاریکن وطن کی توہین
انہوں نے درمیانے طبقے کے لیے زندگی کے اخراجات کم کرنے، ریٹائرڈ افراد کے لیے صحت کی سہولیات فراہم کرنے اور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا مقابلہ کرنے کے اپنے وعدے بھی دہرائے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے مقدمے کی سماعت ملتوی؛لفظ الگ مطلب الگ
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: فلوریڈا کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
مئی
وفاق، صوبے 600 ارب روپے ’سرپلس‘ دینے پر متفق
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کے تحت تقریباً 15 سال
فروری
نیتن یاہو کا رویہ مزید آمرانہ؛ کنیسٹ میں وزیر اعظم کی برطرفی پر پابندی کے قانون کی منظوری
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی Knesset نے آج صبح سویرے ایک ایسے منصوبے کی منظوری
مارچ
کیا حماس غیر مسلح ہوگی؛ حماس کے ایک رہنما کی زبانی
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں:حماس کے رہنما غازی حمد نے کہا کہ اسرائیل روزانہ جنگ
اکتوبر
استقامت فلسطینی اتحاد کا اصلی راز
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:استقامت فلسطینی اتحاد کا اصلی راز تحریک حماس کے سیاسی دفتر
مئی
چین کے صدر کا سعودی عرب کے بادشاہ کے نام تحریری پیغام
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو چینی صدر
ستمبر
فواد چوہدری نے قومی سلامتی کمیٹی سے وضاحت طلبی پر بلاول بھٹو زرداری کو آڑے ہاتھوں لے لیا
?️ 4 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنماء اور سابق وفاقی
اپریل
بھارتی امداد واہگہ سرحد سے طورخم پہنچائی جائی گی: عاصم افتخار
?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے بھارتی انسانی امداد کو افغانستان پہنچانے کے لیے
دسمبر