?️
ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلہ دیش میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورے کے خلاف احتجاج کے معاملے کو لے کر بنگلہ دیش کی حکومت نے سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں پولیس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورے پر پرتشدد مظاہرے کرنے والے دائیں بازو کی اسلام پسند تنظیم حفاظت اسلام کے رہنما اور سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق تنظیم نے مسلم اکثریتی ملک میں گزشتہ ماہ بھارتی وزیر اعظم کے دورے کے خلاف پرتشدد مظاہرے کیے تھے، پولیس نے تنظیم کے رہنما مامون الحق پر تشدد کو بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں گرفتار کیا، تاہم پولیس نے مقدمے سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ آیا ان پر مقدمے میں نریندر مودی کے دورے کے تناظر میں یا کسی اور واقعے میں یہ الزامات عائد کیے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ مشرقی دیہی ضلع براہمنبیریا میں حفاظت اسلام کے مزید 298 حامیوں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جہاں مودی مخالف مظاہرے بھی ہوئے تھے۔
براہمنبیریا پولیس کے نائب سربراہ محمد روش الدین نے بتایا کہ ہم نے ویڈیو فوٹیج کے ذریعے ان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا۔
تنظیم کے ترجمان جکریہ نعمان فوئیزی نے بتایا کہ ان کی تنظیم کے 23 رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لیا ہے، انہوں نے تنظیمی رہنماؤں کے خلاف پولیس کے دعوؤں کو ‘جھوٹا اور من گھڑت’ قرار دیا۔
یاد رہے کہ تنظیم نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جانب سے مودی کو 26 مارچ کو ملک کے 50ویں یوم آزادی کے جشن میں شرکت کی دعوت پر شدید تنقید کی تھی۔
ان کا مؤقف تھا کہ مودی کی ہندو قوم پرست پارٹی نے بھارت میں مذہبی پولرائزیشن کو روکنے اور اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا ہے۔
مودی کے دو روزہ دورے پر تشدد کا ماحول رہا اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں حفاظت اسلام کے کم سے کم 17 حامی جاں بحق ہوگئے تھے۔
بنگلہ دیش کے متعدد اضلاع میں ہونے والے مظاہروں کی زیادہ تر قیادت اسلامی جماعت حزب اسلامی نے کی تھی جس کے اراکین نے مودی پر الزام لگایا تھا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، مودی کے دورے کے دوران ڈھاکا میں مظاہرین نے ملک کی مرکزی بیت المکرم مسجد کے باہر پولیس سے جھڑپ کی۔
رواں ماہ کے شروع میں بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ میں ایک تقریر میں وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اس گروپ اور اس کے رہنماؤں کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ تشدد کا سہارا لیتے رہے تو انہیں نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا اسرائیل مخالف مظاہروں کا اعلان
?️ 21 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں سیاسی اور عوامی گروہوں کی طرف سے
اپریل
سیف القدس تمام فلسطینیوں کو آزاد کرانے تک نہیں جائے گا: اسماعیل ہنیہ
?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے بالفور
نومبر
لاپتا افراد کے کیسز کیلئے لارجر بینچ تشکیل کرنے کیلئے چیف جسٹس کو لکھ رہا ہوں، جسٹس محسن اختر
?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آبادہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی
جون
مغربی امریکہ میں شدید خشک سالی کا اندیشہ، کسانوں میں تشویش کی لہر پیدا ہونے لگی
?️ 20 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شدید خشک
جون
ویکسین کی مساوی تقسیم یقینی بنانے کی کوشش کی جائے
?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ ورلڈ لیڈر سمٹ
اکتوبر
ملک بھر میں کورونا سے مزید 75 افراد کا انتقال ہوگیا
?️ 27 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی وجہ سے اموات کا
مئی
صارفین کی بھی امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف درخواست دائر
?️ 17 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صارفین اور کانٹینٹ کریئیٹرز نے بھی شارٹ ویڈیو شیئرنگ
مئی
ہندوستان نے ایک بار پھر روس سے S-400 انٹرسیپشن سسٹم حاصل کرنے کی درخواست کی
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: ہندوستان اور روس کے وزرائے دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم
جون