سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار اور اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ناکام قاتلانہ حملے کے بعد ان کی خیریت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
آکسیوس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر ناکام قاتلانہ حملے بائیڈن نے اس واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور متعلقہ ادارے مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے کان سے ٹکرانے والی چیز کے بارے میں ایف بی آئی کا عجیب بیان!
بائیڈن نے کہا کہ سیکرٹ سروس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہوشیاری نیز سابق صدر اور ان کے ساتھیوں کو محفوظ رکھنے کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔
بائیڈن، جو نومبر کے انتخابات سے دستبردار ہو چکے ہیں، نے مزید کہا کہ جیسا کہ میں بارہا کہہ چکا ہوں کہ ہمارے ملک میں سیاسی تشدد یا کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ سیکرٹ سروس کو ہر ممکنہ وسائل اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ سابق صدر کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔
ذرائع کے مطابق اس حملے کے مشتبہ شخص کی شناخت ریان واسلی روث کے نام سے ہوئی ہے جو اس وقت سکیورٹی فورسز کی حراست میں ہے اور اسے سابق صدر کے قتل کی سازش میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بائیڈن اور ہیرس میرے قتل کے ذمہ دار ہیں: ٹرمپ
اس سے قبل امریکی نائب صدر اور 2024 کی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بھی اپنے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کی تھی۔
مشہور خبریں۔
پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 80 افراد جان کی بازی ہار گئے
جون
وزیر اعظم نے اسلام آباد میں رحمتہ اللعالمین اسکالر شپس کا افتتاح کیا
اپریل
کسی فوجی کے کام میں رخنہ ڈالنے کا جرم دہشتگردی ایکٹ کے تحت آتا ہے، جسٹس جمال
مارچ
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزرا سے حلف لے لیا
اپریل
سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا
اگست
ایران کے خلاف امریکی حکمت عملی میں اسٹریٹیجک تبدیلی کے پس پردہ مقاصد
مئی
صیہونیوں کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ جنگ
جنوری
فیس بک میسینجر میں میسیج کو ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش
دسمبر