?️
سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے داخلی محاذ کے کمانڈر نے حزب اللہ کی میزائل صلاحیت کے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ہونے والی ممکنہ جنگ کی صورت میں اسرائیل پر روزانہ لگ بھگ 2 ہزار میزائل اور راکٹ فائر کیے جائیں گے۔
یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ کے بعد اب اسرائیلی فوج کے داخلی محاذ کے کمانڈر ایوری گارڈین نے بھی لبنانی حزب اللہ مزاحمتی تحریک کی میزائل طاقت کا اعتراف کیا، مقبوضہ بیت المقدس میں آج (پیر) کو عبرانی زبان کے بِ’شِوع اخبار کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورڈین نے کہا کہ اگر مستقبل میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ ہوئی تو روزانہ 2 ہزار راکٹ اسرائیل پر فائر کیے جائیں گے۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ میزائلوں اور راکٹوں کے حجم سے اسرائیل کی فوجی اور شہری صلاحیتوں کو چیلنج کیا جائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے پاس اب قریب ڈیڑھ لاکھ میزائلوں اور راکٹوں کا اسلحہ خانہ ہے جو فائر کیا جاسکتا ہے ،ان کے ساتھ وہ تمام مقبوضہ فلسطینیوں کو نشانہ بنائیں گے جس سے صیہونی حکومت کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو جائے گا، صہیونی جنرل نے ، خطے میں مزاحمت کے محور کے خلاف اس حکومت کی کمزوری کو ہلکا کرکے دکھانے کی کوشش کرتے ہوئے دعوی کیاکہ مختلف محاذوں پر ہمارے دشمنوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم اپنی طاقت ور فوج کو اس انداز میں متحرک کریں گےجیسا پہلے کبھی نہیں کی ۔
گورڈین نے اسرائیلی عہدیداروں کی کھوکھلی دھمکیوں کو دہراتےہوئے کہاکہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کے دشمنوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ ہمارا داخلی محاذ بہت مضبوط ہے جوماضی میں بھی ثابت ہوچکا ہے ،واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بنی گانٹز نے حال ہی میں لبنان او ر اس ملک کی عوام کو یہ دھمکی دیتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں شمالی محاذ پر جنگ شروع ہوئی تو صہیونیوں کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کے خلاف ریاست مشی گن میں عرب امریکیوں کا غصہ
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:جو بائیڈن پر غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی حمایت
فروری
مثبت اقدام ممکن ہے بشرطیکہ دوسرا فریق پرعزم ہو: ایرانی سفیر
?️ 24 مئی 2026 سچ خبریں:پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا
مئی
مغربی کنارے میں عام ہڑتال کی اپیل
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے شہر طوباس میں مقیم فلسطینیوں نے صہیونی
فروری
صدر آذربائیجان کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آذربائیجان الہام علیوف نے پاکستان میں 2
مئی
امریکی ایوان نمائندگان میں یوکرین اور اسرائیل کے لیے نئی امداد کی منظوری
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے ہفتے کے روز بالآخر یوکرین اور
اپریل
حماس اور تل ابیب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا پہلا دن کیسے گذرا ؟
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے
نومبر
"میڈلین” کے بعد "حنظلہ” غزہ کے لیے روانہ
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: آزادی بیڑے کی ایک اور کشتی "حنظلہ” اتوار کے روز اٹلی
جولائی
پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں تیزی کا رجحان
?️ 28 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ابتدائی ٹریڈنگ
فروری