سچ خبریں: عبری ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کی جانب سے تل ابیب پر میزائل حملے کو ایک معمول کی بات قرار دیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، عبری ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کی جانب سے تل ابیب پر میزائل حملے کو ایک معمول کی بات قرار دیتے ہوئے کہا کہ لبنانی مجاہدین کے لیے تل ابیب کو نشانہ بنانا اب ایک عمومی عمل بنتا جا رہا ہے اور اس نوعیت کے حملے تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کی احمقانہ غلطی نے اسرائیل کے لیے جہنم کے دروازے کھولے
عربی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے نتیجے میں بن گورین ایئرپورٹ پر ہوائی جہازوں کی پروازیں فوری طور پر روک دی گئیں۔
تل ابیب اور حیفا میں خطرے کی گھنٹیاں
رپورٹس کے مطابق، تل ابیب اور اس کے اطراف کے علاقوں، خاص طور پر جنوب مشرقی حیفا میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کے خلاف دردناک مراحل کا آغاز؛عطوان کی زبانی
المیادین کے نامہ نگار نے بھی تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان سے مقبوضہ علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل داغے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں اسرائیل کے مختلف علاقے متاثر ہو رہے ہیں۔