?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے موجودہ نگران حکومت کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قرار دے دیا۔
ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں اینکر پرسن نادر گرامانی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نے نگران وفاقی کابینہ اور حکومت سندھ پر سوالات اٹھا دیے۔
گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل (سی ای سی) کے اجلاس کے دوران زیر بحث آنے والے معاملات پر روشنی ڈالتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پارٹی کے مشاورتی فورم میں وفاقی کابینہ کی تشکیل پر تفصیلی بات ہوئی ہے، اراکین نے وفاقی کابینہ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قریب سمجھے جانے والے سابق بیورو کریٹس اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری رہنے والے فواد حسن اور شہباز شریف کی پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے دوران ان کے ہمراہ کام کرنے والے، ان کی وزارت عظمیٰ کے دوران ان کے معاون کے طور پر کام کرنے والے احد چیمہ کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر سوال اٹھاتے ہوئے پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت قرار دے دیا۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے حوالے سے مینڈیٹ سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے سپرد کردیا گیا ہے، آصف زرداری یہ معاملہ اٹھائیں گے۔
نگران حکومت سندھ کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمارے رہنماؤں کے خلاف مقدمات بنا رہی ہے، سی ای سی اجلاس کے دوران سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نگران صوبائی حکومت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، مراد علی شاہ نے کہا جو صوبائی حکومت کر رہی ہے یہ اس کا مینڈیٹ نہیں ہے۔
انہوں نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کچھ اراکین کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ آئی بی کچھ غلط قسم کے کام کر رہی ہے، لوگوں کو پریشان کر رہی ہے ، کچھ دوسری کارروائیاں بھی ہو رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے کچھ رہنماؤں کو بھی تحفظات ہیں کہ جو سندھ میں نگران حکومت ہے وہ کیسز بنا رہی ہے، وہ پیپلز پارٹی کی سابقہ صوبائی حکومت کے خلاف مقدمات بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر تو نگران حکومت کا یہ کام نہیں ہے ، نگران حکومت کا کام الیکشن کرانا اور روز مرہ کے امور کی نگرانی کرنا ہے ، اگر وہ اس طرح کے اقدمات کی طرف چلی جائے کہ انہوں نے کیسز بنانے ہیں، لوگوں کے پیچھے جانا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ پھر مسائل پیدا ہوں گے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ نگران حکومت جتنا اپنے مینڈیٹ سے باہر جائے گی تو مسائل ہوں گے، اس پر سیاسی جماعتیں رد عمل دیں گی، انہیں اس مینڈیٹ تک محدود رہنا چاہیے جو گزشتہ حکومت میں طے کیا گیا تھا، اس کے علاوہ کچھ اور کرنا ان کا کام نہیں ہے، جو دیکھنے میں آرہا ہے، اس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکی خفیہ ادارے بائیڈن خاندان کی حفاظت کرنے سے قاصر ہیں؟
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر جوبائیڈن کی پوتی کے اغوا پر مبنی ایک
نومبر
غزہ پر اسرائیلی ڈرون حملہ
?️ 5 مئی 2026 سچ خبریں: مقامی فلسطینی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی حکومت نے غزہ
مئی
دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونی حملے پر حماس کا ردعمل
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے دمشق میں اسلامی
اپریل
اسلام آباد میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد اومیکرون میں مبتلا ہوگئے
?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد
دسمبر
امریکی فوجی قافلے کی عراق سے شام منتقلی
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں
مارچ
حزب اللہ کے ڈرون حملوں نے صیہونی دفاعی نظام کی کمزوریاں بے نقاب کر دیں: نیویارک ٹائمز
?️ 5 جون 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق حزب اللہ کے فائبر آپٹک ڈرون حملوں
جون
سمجھنے سے قاصر ہیں، آن لائن ملاقاتیں ایک جیل میں قانونی، دوسری میں غیر قانونی کیسے؟ عدالت
?️ 22 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان
مارچ
یوکرین کے بعد غیر ملکی فوجی کہاں جائیں گے؟امریکی اخبار کی زبانی
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے ان غیر ملکی فوجیوں کی اگلی
فروری