?️
ماسکو (سچ خبریں) روس نے فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی صلاحیتوں کے بارے میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اسرائیل کے مقابلے بہت طاقتور ہے اور اسرائیل کے پاس اتنی طاقت ہونے کے باوجود بھی اسے غزہ میں بری طرح سے شکست ہوئی جس سے حماس کی طاقت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں بم باری کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی عسکری صلاحیت کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا سکی۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی دفاعی صلاحیت حیران کن ہے جنہوں نے راکٹوں سے اسرائیل کے نئے علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی دفاعی کار کردگی کا ثبوت پیش کیا ہے۔
قطر سے نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ ٹی وی چینل کو انٹرویو میں روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا خیال تھا کہ وہ شدید بمباری سے غزہ میں حماس کی عسکری صلاحیت کو تباہ کردے گا مگر اسرائیل اپنے اس مشن میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔
خیال رہے کہ بوگدانوف روسی صدر ولادی میر پوتین کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے خطے کے لیے خصوصی ایلچی ہیں۔
انہوں نے بین الاقوامی اقتصادی فورم سے خطاب میں کہا تھا کہ فلسطینی تنظیموں حماس اور تحریک فتح کی قیادت عن قریب ماسکو کا دورہ کرے گی۔
مشہور خبریں۔
سرکاری غداری اور مزاحمت کی استقامت کے درمیان فلسطین
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی میڈیا کے کارکن "سعید حسونہ” نے اس بات پر
مئی
قابضین سے ہماری لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی: خلیل الحیہ
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: حماس کے سینئر رکن خلیل الحیہ نے قاہرہ میں رہائی
جنوری
عالمی یوم قدس میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتا ہوں:سید حسن نصر اللہ
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں یوم قدس
اپریل
حماس کا خاتمہ ناممکن: صیہونی جنرل
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل آئزک برک نے کہا
اگست
اسلحے کی خریدوفروخت کے مالکوں کے لیے لوگوں کی زندگیاں پہلے سے زیادہ غیرمعمولی
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی عرب کی قیادت میں جارح اتحاد کے توپ خانے
دسمبر
خان یونس کا مہلک حملہ صرف ایک فلسطینی مجاہد نے انجام دیا؛صہیونی فوج کا اعتراف
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ خان یونس میں
جون
2020 کے امریکی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق ٹرمپ کا دعویٰ بے نتیجہ نکلا
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم
فروری
ملک کی خاطر سب سے بات اور سمجھوتے کیلئے تیار ہوں، عمران خان
?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مارچ