🗓️
غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے 2021 کے پارلیمانی انتخابات کے لیئے اپنے انتخابی امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے فلسطینی الیکشن کمیشن کو لیسٹ فراہم کرادی جس میں غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے افراد کے نام شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی الیکشن کمیشن کو اپنے انتخابی امیدواروں کی فہرست فراہم کردی ہے، حماس نے سال 2021ء کے پارلیمانی انتخابات میں القدس ہماری منزل ہے کے نعرے کے ساتھ حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خلیل الحیہ نے غزہ میں فلسطینی الیکشن کمیشن میں جماعت کے انتخابی امیدواروں کی فہرست جمع کرائی۔ اس فہرست میں غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے جماعت کے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔
اس موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماس رہنما خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم نے القدس ہماری منزل ہے کے نعرے کے ساتھ اپنی انتخابی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے، انتخابی گوشواروں میں حماس کو دسواں نمبر ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ہمارے امیدوار القدس کو مرکزی عنوان کے طور پر پیش کریں گے، ہمارے انتخابی امیدواروں میں ماہرین، دانشور، اسرائیلی دشمن کی جیلوں میں قید کاٹنے والے رہنما شامل ہیں، الیکشن کمیشن کی طرف سے منظوری کے بعد فہرست کو عوام کے سامنے پیش کیا جائےگا۔
خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ فلسطین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات فلسطینی دھڑوں میں پائے جانے والے اختلافات دور کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل اور شام کی جنگ ہو سکتی ہے؟ نیتن یاہو کا بیان
🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل
دسمبر
سعودی عرب اور ترکی کا مشترکہ تجارتی اجلاس اور 8 معاہدوں پر دستخط
🗓️ 20 مارچ 2023سچ خبریں: اور ترکی کے درمیان مشترکہ تجارتی اجلاس کے پہلے روز
مارچ
شہر ادلب میں داعش کا سربراہ ہلاک
🗓️ 4 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے آج جمعرات کی شام کو اطلاع
اگست
صیہونی فوج کے ہاتھوں صیہونی شہری بھی بچ سکے
🗓️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو
دسمبر
اعلیٰ صہیونی کمانڈر کا غیر معمولی اعتراف
🗓️ 15 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایک غیر
مئی
وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں 150 فیصد تک اضافہ موخر
🗓️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی
فروری
ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی تمام پابندیاں بحال کی جائیں: لیپڈ
🗓️ 15 جون 2022سچ خبریں: بدھ کی صبح 15 جون کو اسرائیلی وزیر خارجہ Yair
جون
قابضین کے ساتھ کوئی جنگ بندی نہیں: حماس اور اسلامی جہاد
🗓️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جرائم میں اضافے
اپریل