?️
سچ خبریں:سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکی، قطر اور مصر نے فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کے اسرائیلی مطالبات کی مذمت کرتے ہوئے غزہ کو فلسطینی سرزمین کا ناقابل تقسیم حصہ قرار دیا ہے۔
8 عرب اور اسلامی ممالک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی فلسطینی سرزمین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے اور فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے سے متعلق صہیونی حکام کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق، سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکی، قطر اور مصر نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے سے متعلق صہیونی حکام کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔
ان 8 ممالک نے مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی فلسطینی سرزمین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے۔
مذکورہ ممالک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غزہ اور مغربی کنارے سمیت فلسطینی سرزمین کی وحدت اور یکجہتی کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو بے دخل کرنے سے متعلق اسرائیلی حکام کے بیانات بین الاقوامی قانون کے اصولوں، بالخصوص بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور فلسطینی عوام کے جائز اور ناقابل تنسیخ حقوق کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔
8 عرب اور اسلامی ممالک نے خبردار کیا کہ تل ابیب کی جانب سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی اپیلوں کو سرکاری پالیسی میں تبدیل کرنے یا فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
مذکورہ ممالک نے عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی آبادیاتی یا جغرافیائی صورتحال مسلط کرنے کے لیے تل ابیب کی کسی بھی کوشش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مقاومت کے پھیلنے سے خوفزدہ
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: عبرانی اخبار Haaretz نے منگل کے روز رپورٹ کیا کہ
دسمبر
جنگ بندی کے بعد غزہ میں امریکی شیطانی چالیں
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: بلنکن کا تل ابیب کا دورہ غزہ میں جرائم کے
نومبر
تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس کی شرح 2.5 نہیں 1 فیصد ہے، وزیراعظم کی وضاحت
?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے 6
جون
یوکرین جنگ میں مغربی مداخلت بڑھ رہی ہے:روس
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے خبردار کیا کہ یوکرین کی جنگ میں
مئی
ہم پر روس کی حمایت کا الزام حران کن:سعودی عرب
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر دفاع نے اس ملک پر روس کی
اکتوبر
واٹس ایپ ہیک ہونے سے بچنے کے لئے ماہرین کی کچھ تجاویز
?️ 16 اگست 2021نیویارک( سچ خبریں) ٹیکنالوجی ماہرین نے واٹس ایپ ہیک ہونے سے بچنے
اگست
میدان ہمارے کنٹرول میں ہے، ریاض جھوٹ سے اپنی شکست نہیں چھپا سکتا : یمن
?️ 6 اکتوبر 2026سچ خبریں: یمن کے ایک فوجی ذرائع نے سعودی مزدوروں پر بھاری
اکتوبر
انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ کے بارے امریکہ سے کیا کہا؟
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے امریکی وزیر دفاع کو
دسمبر